اتر پردیش کے ضلع بریلی میں شیعہ علماء نے شہر کی جامع مسجد کی سیڑھیوں پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا پوسٹر چسپاں کردیا، جس سے تمام نمازی و مقتدی اُنکی تصاویر کے اوپر سے چپّل پہنکر بیحرمتی کرتے ہوئے گزریں۔
بریلی کی شیعہ جامع مسجد کی سیڑھیوں پر یہ پوسٹر ایران کے جنرل سلیمانی کے قتل کے خلاف بطور ناراضگی چسپاں کیا گیا ہے۔ اس پوسٹر میں امریکہ کے صدر جمہوریہ ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی تصاویر ہے۔ جس میں انگریزی میں لکھا ہے ”کِلرس آف ہیومنیٹی“ یعنی انسانیت کے قاتل۔
اس پوسٹر کو جامع مسجد کی سیڑھیوں پر چسپاں کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جب نمازی و مقتدی مسجد میں عبادت کے لیے داخل ہوں تو اس پوسٹر کے اوپر سے چپّل پہنکر گزریں اور ناراضگی اور احتجاج بطور اںکی بیحرمتی ہو۔
شہر میں کتب خانہ سے قلعہ جانے والے راستہ پر واقع شیعہ جامع مسجد کی سیڑھیوں پر چسپاں اس پوسٹر کو تمام راہگیر بھی دیکھتے ہوئے گزرے۔ حالانکہ اس معاملے کہ اطلاع کسی شخص نے تھانہ قلع پولس کو دے دی۔ پولس نے فوراً موقع پر پہنچ کر پوسٹر کو ہٹوا دیا اور ایسا دوبارہ نہ کرنے کی تاکید کی۔
اس معاملے کی تحقیقات کر رہی سی او سٹی سیما یادو نے جانچ کے بعد کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔