سسرال والوں نے متاثرہ خاتون کا منہ کالا کر کے جوتوں کا ہار پہنا کر اور سر کے بال منڈوا کر پوری بستی میں گھمایا۔ اس دوران گاوں کے لوگ تماشائی بنے رہے۔
میڈیکل تھانہ علاقے کے تیز گڑھی میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون پر ان کے اہلخانہ نے ناجائز تعلقات کا الزام عائد کیاہے۔
وہیں متاثر خاتون کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خاتون کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا۔
پولیس نے سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔