ETV Bharat / state

حضرت شاہ شرافت علی میاں کی قل کی رسم ادا کی گئی

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 7:45 PM IST

بریلی میں حضرت قبلہ شاہ مولانا شرافت علی میاں ؒ کے 54 ویں عرس پاک کے قل کی رسم ادا کی گئی۔ اس خصوصی موقع پر لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ شریعت پر تسلسل کے ساتھ عمل کریں۔

حضرت شاہ شرافت علی میاں کی قل کی رسم ادا کی گئی
حضرت شاہ شرافت علی میاں کی قل کی رسم ادا کی گئی

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں 11 ربیع الاول کو حضرت قبلہ شاہ مولانا شرافت علی میاں رحمت اللہ تعالیٰ علیہ کے 54 ویں عرس پاک کے قل کی رسم ادا کی گئی۔ عرس کے چوتھے اور آخری دن صبح کا آغاز بعد نمازِ فجر قرآن خوانی سے ہوا۔ تیز بارش میں بھی عقیدت مندوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہا۔ مسلسل موسلادھار بارش بھی عقیدت کے جذبے پر غالب نہیں آ سکی۔

مسلسل بارش کی وجہ سے خانقاہ شرافت میاں میں مہمان خانہ میں صبح 8 بجے تقریری تقریبات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پروگرام کی صدارت الحاج منتخب احمد نور نے کی اور مختار ثقلینی تلہیری نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

پروگرام میں علماء کرام کے علاوہ خصوصی عالم عزیز مجددی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ شریعت پر پابندی کے ساتھ عمل کریں۔ اپنے بزرگوں سے حقیقی محبت رکھتے ہوئے اُن کے بتائے گئے راستے پر چلیں اور اُن کی تعلیمات پر عمل کریں، کیونکہ اسی میں نجات، خیر و عافیت ہے۔

اس دوران حسیب رونق، عامل ککرالوی، مولانا انور، عاقب ثقلینی، فیضان ثقلینی نے نعت و منقبت کا خوبصورت کلام پڑھ کر ماحول میں رنگ بھرنے کا کام کیا۔

بمطابق گھڑی میں ٹھیک 11:00 بجے سجادہ نشین حضرت پیر و مرشد شاہ محمد ثقلین میاں نے حضرت شاہ شرافت کے 54 ویں قل شریف کی رسم ادا کی۔ قل شریف کی فاتحہ پیر و مرشد ثقلین نے پڑھی۔ قل شریف کے بعد پیر و مرشد شاہ محمد ثقلین میاں نے مسلمانوں کی عزت و حفاظت، ملک کی خوشحالی، امن و امان کے لئے بھی دعا کی اور اپنے تمام مریدین کو مذہب اسلام اور شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کی ہدایت کی۔

پیر و مرشد نے کہا کہ تمام لوگ اپنی روزمرہ کی زندگی کے طور طریقوں کو اپنے بزرگوں کی تعلیمات اور ہدایات کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں۔

مزید پڑھیں :بریلی میں شاہ شرافت میاںؒ کا عرس 26 سے

عرس شاہ شرافت میاں کے چار روزہ قل کی تمام رسمیں کووڈ-19 کی گائیڈلائن کے تحت ہی ادا کی گئیں۔ اس دوران اسٹیج پر مختار تلہیری، علامہ آصف مجددی، مولانا رومان ثقلینی، مولانا اسرار، قاری انوار، ضیاء ثقلینی، مولانا جان محمد وغیرہ موجود رہے۔

قل شریف کی تقریب میں منتخب احمد نور، حضرت غازی میاں، حافظ غلام غوث، صدقین ثقلینی، سلمان ثقلینی، انتخاب ثقلینی، غلام مرتضیٰ، منتصب ثقلینی، مستجاب ثقلینی، عصدق ثقلینی، عین الحق ثقلینی، عمم ثقلینی شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.