ETV Bharat / state

بریلی میں شاہ شرافت میاںؒ کا عرس 26 سے

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 10:18 AM IST

بریلی میں شاہ شرافت میاں کے عرس کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ چار روزہ عرس 26، 27، 28 اور 29 اکتوبر کو منایا جائےگا۔

شاہ شرافت میاں عرس تقاریب جاری ہیں
شاہ شرافت میاں عرس تقاریب جاری ہیں

اترپردیش کے بریلی میں آستانہ عالیہ شاہ شرافتیہ میں عرس شاہ شرافت میاںؒ کا آغاز پرچم کشائی کی رسم کے ساتھ کچھ روز قبل ہو چکا ہے۔ عرس میں مرکزی حکومت کے ذریعے دی گئی کوویڈ-19 کی گائڈ لائن کے مطابق تمام تقاریب انجام دیے جارہے ہیں۔

عرس انتظامیہ نے تمام زائرین اور مریدین سے کہا ہے عرس میں جسمانی موجودگی درج کرانے کے بجائے گھر میں رہکر تقریبات کا اہتمام کریں اور روحانی فیض حاصل کریں۔

بریلی میں شاہ شرافت میاںؒ کی عرس تقاریب

بریلی میں شاہ شرافت میاں کے عرس کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ چار روزہ عرس 26، 27، 28 اور 29 اکتوبر کو منایا جائےگا۔ لیکن اسکی پرچم کشائی روایت کے مطابق تقریباً دس روز قبل ہوتی ہے۔ اس برس شاہ شرافت میاں کا یہ 53 واں عرس مبارک ہے اور 29 اکتوبر کو صبح 11 بجے قل شریف کی رسم ادا کی جائےگی۔

درگاہ شاہ شرافت میاں کے سجادہ نشین اور پیرو مرشد شاہ ثقلین میاں کی سرپرستی میں پرچم کشائی کی رسم کوویڈ-19 کے قواعد کے ساتھ گزشتہ 19 اکتوبر کو ادا ہو چکی ہے۔

درگاہ کے میڈیا انچارج حمزہ ثقلینی نے بتایا کہ گھروں میں میلاد خوانی اور نعت و منقبت کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن آستانے میں زائرین کو خاص طور پر ہجوم کی شکل میں آنے سے منع کیا گیا ہے۔ اس دوران پروفیسر محمود الحسن نے مولانا شرافت علی میاں کی روحانی زندگی پر تقریر کی اور ان کی ہدایات پر عمل کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسمبلی انتخابات: کورونا ویکسین پر سیاست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.