ETV Bharat / state

اعظم خان کو پیرول پر رہا کیا جائے: شاہ سماج کا مطالبہ - علاج کے لئے پیرول پر رہا کرے

بریلی میں 'قومی شاہ سماج فاؤنڈیشن آف انڈیا' کے قومی صدر، انجینiئر ناصر علی شاہ نے بریلی آکر اپنy ضلع کی ٹیم سے ملاقات کی۔ اُنہوں نے قومی دفتر جاکر صورتِ حال کا جائزہ لیا اور اُس کے بعد وہ اپنی 11 رکنی ٹیم کے ساتھ ضلع کلکٹریٹ پہنچے۔ کلکٹریٹ جانے کے بعد، ریاست کے وزیر اعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم بریلی کے ضلع مجسٹریٹ کے حوالے کیا، جس میں اُنہوں نے سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما محمد اعظم خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شاہ سماج کا مطالبہ،اعظم خان کو پیرول پر رہا کیا جائے

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 8:24 AM IST

اس میمورنڈم کا مقصد یہ تھا کہ اترپردیش حکومت، سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کو جلد علاج کے لئے پیرول پر رہا کرے۔ قومی صدر نے کہا کہ اعظم خان کی صحت انتہائی تشویشناک ہے۔ اگر ان کے اہل خانہ کی نگرانی میں بہتر علاج نہ کیا گیا تو یہ بہت غلط ہوگا۔ محمد اعظم خان کی شناخت اور تعارف کسی پارٹی کے نام کا محتاج نہیں ہے۔ اگر اُنہیں جلد ہی پیرول پر رہا نہیں کیا گیا تو پھر ہماری تنظیم محمد اعظم خاں کو رہا کرانے کے لیے آواز بلند کرے گی۔ ہماری تنظیم کے ہزار ممبران ملک کی تقریباً 12 ریاستوں میں ہیں، ہزاروں کارکنان ملک کے مفاد میں معاشرتی کام کر رہے ہیں۔

شاہ سماج کا مطالبہ،اعظم خان کو پیرول پر رہا کیا جائے

قومی صدر انجینئر ناصر علی شاہ نے کہا کہ ہماری تنظیم کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے کام نہیں کرتی ہے، بلکہ صرف ملکی مفاد میں کام کرتی ہے۔ آج ہم محمد اعظم خان کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں، پھر کل ہم کسی کے لئے بھی آواز اٹھائیں گے، خواہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت یا سیاسی تنظیم سے تعلق رکھتا ہو۔

میمورنڈم

قومی صدر نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد اعظم خان کو فوری طور پر بہتر علاج کی ضرورت ہے۔ لہٰذا، اُنہیں پیرول پر رہا کیا جانا چاہئے۔

سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان
سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان
قومی صدر انجینئر ناصر علی شاہ نے حکومت اتر پردیش کو خبردار کیا ہے کہ اگر 15 دنوں میں محمد اعظم خان کی رہائی پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تو ہم سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ہماری تنظیم پوری ریاست میں احتجاجی مظاہرہ کرےگی۔

یہ بھی پڑھیں: محرم سے متعلق اتر پردیش حکومت کے سرکیولر پر قومی اقلیتی کمیشن کا نوٹس

لاک ڈاؤن کووڈ 19 کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے صرف 11 ممبر آئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ سے تحریری اجازت ملنے کے بعد 11 ہزار ممبران کے ساتھ ضلعی کلکٹریٹ میں اپنا احتجاج درج کرائیں گے، جس کے لئے انتظامیہ کو اجازت دینی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.