ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Election 2022: اترپردیش انتخابات کے تحت چھٹے مرحلے میں یوگی حکومت کے 5 وزراء کا سخت امتحان - اترپردیش انتخابات میں یوگی حکومت کا امتحان

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں یوگی حکومت کے پانچ وزراء کا وقار داؤ پر ہے۔

اترپردیش انتخابات کے تحت چھٹے مرحلے میں یوگی حکومت کے 5 وزراء کا سخت امتحان

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 2:24 PM IST

وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی، وزیر تعلیم ڈاکٹر ستیش چندر دویدی، وزیر صحت جئے پرتاپ سنگھ، مملکتی وزیر شری رام چوہان اور مملکتی وزیر جئے پرکاش نشاد نے اپنے انتخابی حلقے میں جیت کے لئے پوری طاقت صرف کردی ہے۔ سب کی نگاہیں یوگی کے وزراء کی سیٹو ں پر مرکوز ہیں۔

ضلع سدھارتھ نگر کے اٹو اسمبلی حلقے سے ریاستی حکومت کے وزیر تعلیم ڈاکٹر ستیش چندر دویدی اس بار پھر انتخابی میدان میں ہیں۔ یہاں پر بی جے پی اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔ ایس پی امیدوار ماتا پرساد پانڈے پوری شد ومد کے ساتھ انتخابی میدان میں ہیں۔ بانسی اسمبلی حلقے سے ریاستی حکومت کے وزیر صحت جئے پرتاپ سنگھ میدان میں ہیں۔ ان کا سامنا ایس پی کے مونو دوبے سے ہے۔ بانسی اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار کرن شکلا اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) امیدوار رادھے شیام پانڈے بھی جیت کا دعوی کررہے ہیں۔

گورکھپور کے کھجنی(محفوظ) اسمبلی حلقے سے مملکتی وزیر شری رام چوہان انتخابی میدان میں ہیں۔ وہ ضلع سنت کبیر نگر کی دھنگھٹا اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے ہیں۔ کھجنی اسمبلی حلقے سے مقابلہ سہ رخی ہوگا لیکن اپوزیشن شری رام چوہان کو باہری امیدوار بتا کر ان کے خلاف ہوا بنانے کو کوشاں ہے۔

ضلع دیوریا کی رودر پور اسمبلی سے مملکتی وزیر جئے پرکاش نشاد بی جے پی امیدوار ہیں۔ رودرپور اسمبلی سے ایس پی نے رامبھوال نشاد کو انتخابی میدان میں اتارا ہے جبکہ بی ایس پی نے سریش تیواری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تیواری برہج اسمبلی حلقے سے بی جے پی ایم ایل اے ہیں۔ اس بار ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے بی ایس پی کا دامن تھام لیا اور بی ایس پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Jamiat Ulema-e-Hind Bihar: ملی مسائل پر جمعیت علمائے ہند بہار کی میٹنگ منعقد

ضلع کے پتھر دیوا اسمبلی کی لڑائی انتہائی دلچسپ اورسخت ہے۔ یہاں وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی انتخابی میدان میں ہیں وہیں ایس پی نے برہما شنکر ترپاٹھی کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے امیدواروں کے درمیان کافی دلچسپ مقابلہ ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.