ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو میں گزشتہ کئی روز سے ہو رہے بارش کے سبب کھیتوں میں لگے فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے کسان پریشان ہیں۔
ضلع میں شدید بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس سے ہزاروں ایکڑ زمیں میں لگے دھان کی فصل مکمل طور پر برباد ہو گئی ہے، اب گنے کی فصل کو آبی سطح میں ہوئے اضافے سے خطرہ پیدا ہو گیا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے کئی کسانوں کا کہنا ہے کہ ”حکومت اس سیلابی صورتحال کے پیش نظر انہیں مالی امداد فراہم کرے ۔