ETV Bharat / state

Sambhal Road Accident سنبھل میں بس الٹنے سے سات افراد زخمی

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 12:48 PM IST

سنبھل اسٹیٹ ہائی وے پر ایک آوارہ جانور کو بچانے کی کوشش میں مسافروں سے بھری ایک ڈبل ڈیکر بس الٹ گئی۔ بس چندی گڑھ سے بدایوں جا رہی تھی۔ اس میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ bus overturned in Sambhal

سنبھل میں بس الٹنے سے سات افراد زخمی
سنبھل میں بس الٹنے سے سات افراد زخمی

سنبھل: ریاست اتر پردیش کے سنبھل ضلع کے گنّور علاقے میں اتوار کی صبح ایک نجی بس الٹنے سے سات مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ گنّور کے پولیس افسر نے بتایا کہ صبح تقریباً 7.30 بجے چنڈی گڑھ سے بدایوں ضلع کے اُجھانی شہر جارہی ایک پرائیویٹ بس دہلی بدایوں روڈ پر تھانہ گنور کے تحت گاؤں جگناتھ پور کے قریب ایک مویشی کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ بس الٹنے سے سات مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر گنور لے جایا گیا جہاں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔ زخمی مسافر نے بتایا کہ 'ڈبل ڈیکر بس اتوار کی صبح چندی گڑھ سے بدایوں کے اوجھانی جا رہی تھی۔ دریں اثناء گنور تھانہ علاقہ کے تحت بدایوں میرٹھ اسٹیٹ ہائی وے پر بس اچانک الٹ گئی۔ جس کی وجہ سے بس میں سوار کئی مسافر زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد چیخ و پکار شروع ہو گئی۔ مقامی لوگوں نے حادثے کی اطلاع پولیس کو دی۔ اس کے بعد لوگوں کو بس سے بچا لیا گیا اور ایمبولینس کے ذریعے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گنور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ گنور پولیس افسر آلوک کمار سدھو نے بتایا کہ آوارہ جانوروں کو بچانے کی کوشش میں بس ہائی وے پر الٹ گئی جس سے بس میں سوار 7 مسافر زخمی ہو گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ضلع میں آوارہ جانور عام لوگوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکے ہیں۔ خاص طور پر گونور کے علاقے میں شاہراہ پر لاوارث جانور بڑی تعداد میں نظر آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہوتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Driver Burnt Alive سڑک حادثہ میں ڈرائیور کی جل کر موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.