ETV Bharat / state

Ayodhya Road Accident ایودھیا میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

ایودھیا کے نگر کوتوالی علاقے میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ٹرک اور ایک پرائیویٹ بس کے درمیان ٹکر کی وجہ سے پیش آیا۔ Road accident in Ayodhya

ایودھیا میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک
ایودھیا میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 6:45 AM IST

ایودھیا: ریاست اتر پردیش کے ایودھیا کے نگر کوتوالی علاقے میں جمعہ کی رات ایک ٹرک اور ایک پرائیویٹ بس کے درمیان تصادم میں کم از کم پانچ مسافروں کی موت ہو گئی اور 30 ​​سے ​​زیادہ شدید زخمی ہو گئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بوتھ نمبر چار کے قریب ٹرک اور بس آپس میں ٹکراگئی۔ ٹکرانے کے بعد ٹرک بس پر الٹ گیا۔ اطلاع پر پولس نے پہنچ کر راحت رسانی کا کام شروع کر دیا۔ بس میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران پانچ مسافروں نے دم توڑ دیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایات دی ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار اور ڈی آئی جی / ایس ایس پی منیراج جی موقع پر پہنچے اور اپنی نگرانی میں راحت رسانی کا کام کروایا۔ حادثے کی وجہ سے طویل جام لگ گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو کرین کی مدد سے سڑک کے کنارے منتقل کیا گیا جس کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی۔ حادثے کے بعد کچھ لوگوں کو ضلع اسپتال اور کچھ کو درشن نگر کے میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس میں اجے گوڑ ساکن مانجھوا گھاٹ گوسائی گنج ایودھیا، تہذیب اختر ٹانڈہ امبیڈکر نگر اور توصیف احمد ساکن ڈوہرا امبیڈکر نگر جبکہ ضلع اسپتال میں فوت ہونے والے شخص کی شناخت محمد عاصم بیگ ساکن ابراہیم پور ضلع امبیڈکر نگر کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Budaun Road Accident بدایوں میں سڑک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.