ETV Bharat / state

باپ بیٹی کی لاشیں ملنے سے علاقہ میں سنسنی، قتل کا شبہ - سھارنپور

سہارنپور کے تھانہ منڈی علاقہ میں باپ بیٹی کی لاشیں ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی دونوں لاشوں کو قبضہ میں لےکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور آگے کی کارروائی شروع کر دی۔

Sensation in the area after finding the bodies of father and daughter, suspicion of murder
باپ بیٹی کی لاشیں ملنے سے علاقہ میں سنسنی، قتل کا شبہہ
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 4:22 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانہ منڈی علاقہ میں باپ بیٹی کی لاشیں ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے پھندے پر لٹکی ایک شخص کی لاش کو نیچے اتارا جبکہ پاس ہی میں تین سالہ بچی کی لاش بھی پڑی ملی۔

باپ بیٹی کی لاشیں ملنے سے علاقہ میں سنسنی، قتل کا شبہہ

فارینسک ٹیم کو بھی موقع پر بلایا گیا اس نے نمونے لئے۔ جبکہ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ دونوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، انہوں نے خودکشی نہیں کی ہے بلکہ ان کا قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ تھانہ منڈی علاقہ میں ایک مکان سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس میں ایک لاش پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی ملی جبکہ بچی کی لاش نیچے پڑی ہوئی ملی ہے، پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.