ضلع امروہہ میں کورونا وائرس کو لیکر لوک ڈاؤن کا سختی سے عمل آوری کی جا رہی ہے۔ ضلع کی گاجرولہ میونسپل کونسل بھی کورونا وائرس کو لیکر فکرمند ہیں۔ لوگو کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے میونسپل کونسل ہر قدم اٹھا رہی ہے۔
اسی ضمن میں گجراولا قصبے میں سات جگہ اوٹمومیٹک سینیٹائزر مشین لگائی گئی ہے۔ وجندر پال سنگھ (ای او) نے اس متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ قصبے کی ضروری جگہ جیسے منڈی، بینک، چوک اور جہاں لوگو کا آنا جانا لگا رہتا ہے، ایسی جگہ یہ سینیٹائزر مشین کو لگایا گیا ہے۔ جس سے گزرنے پر کوئی بھی فرد بلکل صاف ہو جاتا ہے اور وائرس کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے۔