ETV Bharat / state

Seminar On Unani Day یوم یونانی کے موقع پر یک روز سیمینار - وزارت آیوش حکومت ہند

ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن علی گڑھ میں عصری تحقیق کے موضوع پر ایک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا جو یوم یونانی کی مناسبت سے منعقد کیا گیا۔Seminar On The Occasion Of Unani Day In Aligarh

یوم یونانی کی مناسبت سے یک روز سیمینار
یوم یونانی کی مناسبت سے یک روز سیمینار
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 2:38 AM IST

Updated : Feb 3, 2023, 7:24 PM IST

علی گڑھ:وزارت آیوش حکومت ہند کی جانب سے مرکزی کونسل فار ریسرچ ان یونی میڈیسن (سی سی آر یو ایم) نئی دہلی حکیم اجمل خاں کے یومِ ولادت گیارہ فروری کو بطور یوم یونانی مناتی ہے اور اس موقع پر تقریبات کا انعقاد بھی کرتی ہے۔ اس بار یوم یونانی کے موقع پر ملک بھر میں پھیلے سی سی آر یو ایم کے ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں بھی سیمینار اور ورکشاپ کی صورت میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا تاکہ یونانی طب کے ریفارم کے حوالہ سے حکیم اجمل خاں کی کاوشوں سے طبی برادری کو آگاہ کیا جاسکے۔ ساتھ ہی اطباء کی موجودہ نسل تک حکیم اجمل خاں کے پیغام کو پہنچایا جاسکے۔

یوم یونانی کے موقع پر یک روز سیمینار

سیمینار میں اپنے وقت کے ابن بیطار کے نام سے مشہور پروفیسر وضاحت حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پروفیسر محی الحق صدیقی، پروفیسر کنور محمد یوسف امین اس سیمینار کے مہمان اعزازی رہے۔ ایک روزہ سیمینار میں پروفیسر کنور محمد یوسف امین نے اپنے کلیدی خطبہ میں کہا کہ یونانی طب کے اصول بہت جامع اور صدیوں کے تجربات پر مبنی ہیں اور یونانی طب میں مجربات کا بیش قدر سرمایہ ہے۔ ان چیزوں کو طبی تحقیق کے پروٹوکول میں شامل کرکے یونانی طب کی ریسرچ کو ممتاز اور منفرد صورت دینے کی ضرورت ہے۔

پروفیسر محی الحق صدیقی نے تحقیقی میدان میں سی سی آر یو ایم نئی دہلی اور ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن علی گڑھ کے کام کی ستائش کرتے ہوئے اسے عصری تقاضوں سے مزید ہم آہنگ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر وضاحت حسین نے علی گڑھ کے ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کرتے ہوئے نباتی دواؤں کی معیار بندی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس سلسلے میں اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔

سیمینار کی کنوینر ڈاکٹر شیریں افزا نے بتایاکہ موجودہ نسل تک حکیم اجمل خاں کے پیغام کو پہنچانے کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔انہوں نے سیمینار کے اہتمام میں غیر معمولی تعاون کے لئے حکیم مصباح الدین اظہر، حکیم فخرعالم، ڈاکٹر سعدیہ ایوب ،ڈاکٹر جمیل احمد، ڈاکٹر پرویز احمد ،نرنجن پرشاد شرما اور قاضی انس سلیم کی کوششوں اور دیگر معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر شیریں افزا نے اے سی این کالج کے پرنسپل پروفیسر ندیم احمد کا ان کے اخلاقی تعاون کے لیے خاص طور پر شکریہ اداکیا ۔

سیمینار کے کنوینر حکیم مصباح الدین اظہر نے اپنے افتتاحی کلمات میں ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے کاموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس ضرورت پر زور دیا کہ اجمل خاں طبیہ کالج اور ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان ماضی میں جو تعلق رہا ہے اس کا احیاء ہوناچاہیے۔ حکیم فخر عالم نے سیمینار کے افتتاحی اور اختتامی اجلاس کی نظامت کی ۔انہوں نے تمہیدی گفتگو کے دوران مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے طبی کاموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ حکیم اجمل خاں نے تصنیف و تالیف ،تعلیم و تحقیق اور تنظیمی امور کے سلسلے میں جو گراں قدر خدمت انجام دی ہے۔وہ جسطرح اپنے عہد کے تناظر میں اہم تھی، اسی طرح ان کی معنویت عہد حاضر میں بھی محسوس کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:UP Urdu Academy Award اے ایم یو شعبہ اردو کے سات اساتذہ ایوارڈ سے سرفراز

اس سیمینار میں ماہر امراض جلد ڈاکٹر محمد محسن ،ماہر حجامہ ڈاکٹر شاہد ملک، ماہر نباتات پروفیسر وضاحت حسین اور پروفیسر عبداللطیف نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے پوسٹر کے ذریعہ اپنے تحقیقی کاموں کوپیش کیا۔سیمینار کے اختتامی اجلاس میں پروفیسر مصباح الدین صدیقی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور سیمینار کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔

Last Updated : Feb 3, 2023, 7:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.