ETV Bharat / state

Seminar On Tahafuz Imaan مدرسہ دارالعلوم حسینیہ تاؤلی میں تحفظ ایمان و تعلیمی بیداری مہم کا انعقاد

ضلع مظفرنگر میں واقع مدرسہ دارالعلوم حسینیہ تاؤلی میں تحفظ ایمان و تعلیمی بیداری مہم کے عنوان سے جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے اکرام سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔علمائے کرام نے لوگوں سے تعلیم پر زیادہ سے زیادہ زور دینے کی اپیل کی۔

مدرسہ دارالعلوم حسینیہ تاؤلی میں  تحفظ ایمان تعلیمی بیداری مہم  کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 3:11 PM IST

مدرسہ دارالعلوم حسینیہ تاؤلی میں تحفظ ایمان و تعلیمی بیداری مہم کا انعقاد

مظفرنگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے گاؤلی میں واقع قدیم دینی ادارہ دارالعلوم حسینیہ تاولی کے 75 سال مکمل ہونے پر تحفظ ایمان تعلیمی بیداری مہم کے عنوان سے ایک شاندار جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے اکرام کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں لوگ نے اس جلسہ میں شرکت کی۔ اس جلسے میں 60 سے زائد بچّوں کی دستار بندی بھی کے گئی۔ مدرسہ دارالعلوم حسینیہ تاؤلی کے مہتمم مفتی عبدالصمد قاسمی نےاجلاس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ یہ اجلاس مدرسہ دارالعلوم حسینیہ تاؤلی کا 75 واں اجلاس ہے۔ مدرسے کے قائم کے 75 برس مکمل ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر عظینم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا۔لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کی اس اجلاس میں تشریف لاکر اکابر علماء اور بزرگوں کے بیانات سے مستفیض ہوں۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے امید سے بھی زیادہ مجمع جمع ہوا۔ یہ دارالعلوم حسینیہ کی تاریخ میں شاید پہلی مرتبہ اس طرح کا اجتماع ہوا ہو۔ اس میں اکابر اور بزرگان دین کے بیانات اور حفاظ و قراء کی دستار بندی اور اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ رات سے یہ سلسلہ جاری رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر 18 قراء ہوئے ہیں۔سترہ عالم بنے ہیں۔اس کے علاوہ تقریبا تیس بچے حافظ بنے ہیں جن کی حفظ دستار ہوئی۔ تعلیم بیداری کے لئے ہم اس پروگرام کے ذریعہ ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ہر حال میں اپنے بچوں کو پڑھائیں گے اور اپنے بچوں کو دونوں دینی تعلیم اور دنیاوی تعلیم سے بھی مکمل طریقہ سے آراستہ کروائیں گے۔ جو کمی اب تک رہ گئی ہے اسے دور کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:Umesh Pal Murder Case شائستہ پروین بیٹوں کی پولیس حراست سے رہائی کیلئے ہائی کورٹ پہنچیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.