اس سیمینار میں سماج میں بڑھتے ماب لنچنگ کے واقعات عدم مساوات پر دانشوروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پرو وائس چانسلر وائف املا نے کہا کہ 'ماب لنچنگ کے بڑھتے واقعات، یہ سماجی برائی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'یہ چھوٹے چھوٹے واقعات اقتدار کی چاہ میں رونما ہو رہے ہیں اور جو انسان غلط کرتا ہے۔ وہ کبھی بھی مطمئن نہیں ہوتا۔ وہ خود کو مطمئن کرنے کے لیے خود کا دفاع کرتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اس نوعیت کے سیمینارز کی وقت کے تناظر میں سخت ضرورت ہے اور تعلیم یافتہ اس سلسلے میں اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ خوش آئند پہلو ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'کس وقت کونسی بات کس کے دل کو چھو جائے کسی کو معلوم نہیں ہے۔'