ETV Bharat / state

Seminar on Education in Muzaffarnagar مظفرنگر میں اسلام میں تعلیم کی اہمیت پر سمینار

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں واقع زینبیہ گرلس انٹر کالج میں سرو سماجی تنظیم اور مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے اسلام میں تعلیم کی اہمیت پر سمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

مظفرنگر میں اسلام میں تعلیم کی اہمیت پر سمینار کا انعقاد

author img

By

Published : May 25, 2023, 12:27 PM IST

مظفرنگر میں اسلام میں تعلیم کی اہمیت پر سمینار کا انعقاد

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے مظفرنگر کے زینبیہ گرلز انٹر کالج میں سرو سماجی تنظیم اور مسلم راشٹریہ منچ کے زیر اہتمام اسلام میں تعلیم کی اہمیت پر ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سمینار کی صدارت سرو سماجی تنظیم کے صدر منیش چودھری نے کی جب کہ نظامت فیض الرحمن مسلم راشٹریہ منچ نے کی۔ سمینار میں مولانا خالد قاسمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں واضح طور پر بتایا ہے کہ تعلیم کتنی ضروری ہے۔ اللہ نے تعلیم حاصل کرنے کا پیغام دیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والے حکم میں اللہ تعالیٰ نے تعلیم کا واضح حکم دیا۔ مسلمانوں کے لیے یہ سب سے اہم ہے۔ اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔

سمینار میں تشریف لائے مولانا سید محمد عالم نے کہا کہ قرآن شریف کی پہلی نازل ہونے والی سورت کے پہلے لفظ اقراء کا مفہوم بتاتے ہوئے کہا کہ اقراء کے معنی پڑھنا ہے، اسلام نے تعلیم کو بہت اہمیت دی ہے۔ مولانا عالم نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس تعلیمی سمینار میں موجود سماجی کارکن منیش چودھری نے بھی اسلام میں تعلیم کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

فیض الرحمن نے پروگرام میں شریک بچوں اور بچیوں کو سمجھایا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ قرآن کی آیات ہمیں زندگی، خلاء، نظام شمسی اور آسمانی اجسام کی ابتدا کے بارے میں بتاتی ہیں۔ یہ ہمیں صحیح طریقے سے جینا سکھاتا ہے۔اس موقع پر بچوں کی جانب سے ایک رنگا رنگ پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:UP Madrasa Board یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحان میں مدرسہ دارالعلوم وارثیہ مثالی مرکز کی نظیر

سمینار میں ریشما پروین، سمیعہ، آفرین صدیقی، افسرہ زیدی، انعم منصوری، رافعہ انجم، آیات زیدی، شبانہ پروین، عظیم زہرہ، بنتے حسن زیدی؛ پرنسپل، مولانا خالد؛ مدرسہ چراغیہ، مولانا علیم، ڈاکٹر ناظم الحسن زیدی جئے بھگوان داس، فیض الرحمن، مسلم راشٹریہ منچ، ندیم، کلرک، سمیعہ صدیقی، کے پی چودھری ریاستی صدر لوک سیوک پارٹی اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.