اس تعلق سے شہر میں 30 سیلفی پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں جہاں مقامی افراد اپنی سیلفی لیکر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے لوگوں سے ووٹ کرنے کی اپیل کریں گے۔
اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے متعدد سماجی تنظیموں کو بھی مدعو کیا ہے جو بریلی میں روزانہ 20 اپریل تک ووٹر بیداری ریلی کا انعقاد کرتے ہوئے عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹ کرنے کی اپیل کریں گی۔
ڈی سی او ستیندر کمار کا کہنا ہے کہ وہ اس تعلق سے ایک سوشل میڈیا مہم کا بھی آغاز کرنے والے ہیں جس میں وہ ووٹر جو سیلفی پوائنٹ پر سے سب سے بہترین فوٹو اپلوڈ کرے گا اسے انتظامیہ کی جانب سے ایک سند سے نوازا جائے گا۔
بریلی میں گزشتہ کئی برس سے پارلیمانی انتخابات میں یہ ہوتا رہا ہے کہ دیہی علاقوں کے بہ نسبت شہری عوام کا ووٹنگ فیصد کافی کم رہتا ہے۔
اسی کے مد نظر ضلع انتظامیہ نے ووٹ فیصد میں اضافہ کرنے کے لیے یہ حکمت عملی تیار کی ہے یہاں خاص طور پر اُن علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں ووٹنگ فیصد بہت کم ہوتا ہے۔