آئندہ برس 2021 میں جاپان میں ہونے والے قالین میلے میں سیلف ہیلپ گروپ کی مصنوعات بھی نمائش کے لیے لگائی جائے گی۔
'نیشنل رورل لائیولی ہوڈ مشن' کے یہ خواتین اپنے ہاتھوں سے وال ہینگینگ اور فوٹ میٹ بنانے کا کام کرتی ہیں، اب اس کی نمائش بین الاقومی سطح پر ہونے جا رہی ہے۔
اس گروپ کی خواتین اب تک میگھالیہ ، کیرالہ ، رائے پور ، حیدرآباد ، دہلی ، ہماچل پردیش اور لکھنؤ جیسے شہروں میں اپنی مصنوعات فروخت کرچکی ہیں۔
انہیں 5000-6000 ماہوار آمدنی ہو جاتی ہے۔
یہ تمام خواتین گھریلو خواتین ہیں، جو تمام کاموں کوکرنے کے ساتھ ساتھ سیلف ہلیپ گروپ سے جڑ کر اپنے ہنر کا بھی مظاہرہ کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:لیبیا میں روزانہ تیل کی پیداوار 10 لاکھ بیرل!
سٹی ڈویلپمنٹ بلاک کے گاؤں کھجوری کی رہائشی افسانہ بیگم سیلف ہیلپ گروپ کی چیئرپرسن ہیں۔ جب کہ ستارہ بیگم سکریٹری ہیں اور روشن آرا خزانچی ہیں۔
یہ گروپ 16 فروری 2014 کو تشکیل دیا گیا تھا۔ اس میں 10 خواتین کام کرتی ہیں۔ افسانہ بیگم نے کہا کہ ان کی مصنوعات ملک کے مختلف حصوں میں نمائش کے لگائی جاتی ہیں اور منافع بھی اچھا ہوتا ہے۔
چیف ڈویلپمنٹ آفیسر اویناش سنگھ نے کہا کہ 'نیشنل رورل لائیولی ہوڈ مشن' کے تحت خواتین اپنی شناخت آپ بنا رہی ہیں۔