ETV Bharat / state

سیلف ہیلپ گروپ نے پی پی ای کٹ تیار کی

مہلک وبا کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ہر کوئی اپنے اپنے طور پر جدوجہد کررہا ہے، اسی ضمن میں سیلف ہیلپ گروپ نے پرسونل پرٹیکٹیو ایکوپمنٹ کٹ تیار کی ہے۔

مہلک وبا کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ہر کوئی اپنے اپنے طور پر جدوجہد کررہا ہے، اسی ضمن میں سیلف ہیلپ گروپ نے پرسونل پرٹیکٹیو ایکوپمنٹ کٹ تیار کی ہے

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 6:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے متصل ضلع لکھیم پور کھیری میں سیلف ہیلپ گروپوں کی خواتین نے پرسونل پرٹیکٹیو ایکوپمنٹ (پی پی ای) کٹز تیار کی ہےوہیں حکومت نے ایک پی پی ای کا آرڈر بھی دیدیا ہے۔

واضح رہے کہ اس کے ماڈل کو محکمہ صحت نے بھی منظور کرلیا ہے، تاہم چیف سکریٹری صحت نے بڑے پیمانے پر پی پی ای تیار کرنے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ لکھیم پورکھیری سمیت پوری دنیا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وسائل کی کمی سے جوجھ رہی ہے، زیادہ تر مقامات پر پی پی ای کٹز کورونا متاثرین کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے لیے کم پڑ رہی ہیں۔

اس کے ماڈل کو محکمہ صحت نے بھی منظور کرلیا ہے، تاہم چیف سکریٹری صحت نے بڑے پیمانے پر پی پی ای تیار کرنے کو کہا ہے

ان تمام واقعات کے درمیان راحت کی خبر یہ ہے کہ ضلع لکھیم پوی کھیری کے سیلف ہیلپ گروپز کی خواتین نے پی پی ای کٹز تیار کی ہے، جس کے ماڈل کو محکمہ صحت نے بھی منظور کرلیا ہے۔

کھیری میں سپورٹ گروپ کی خواتین کے ذریعہ تیار کی جانے والی پی پی ای کٹز کو ریاستی سطح پر مکمل جانچ کے بعد پاس کیا گیا ہے۔

صرف یہی نہیں پرنسپل سکریٹری صحت نے اس کٹ کو جنگی سطح پر تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیز ایک ہزار کٹز کا آرڈر بھی دیدیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ کٹ صرف 550 روپے میں دستیاب ہوگی۔

ضلع مجسٹریٹ شیلندر کمار سنگھ نے کہا کہ سیلف ہیلپ گروپز کی خواتین سے پی پی ای کٹز تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہ کہ یہ کٹ سی ایم او ڈاکٹر منوج اگروال کی نگرانی میں تیار کی گئی تھی اور پھر کوالٹی چیک کے لیے حکومت کو بھیجی گئی تھی۔

فی الحال ریاستی حکومت کی سطح سے تشکیل دی گئی ٹیم نے اس کا تجربہ کیا اور کچھ مشورے دیے اور اسے پاس کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.