مظفّر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں مسلم ایجوکیشنل سوشل اینڈ کلچرل ارگنائزیشن (میسکو) کے زیر اہتمام مسابقہ سیرت النبی 2023 کا انعقاد پانچ مراکز پر کیا گیا جس میں چھٹی جماعت سے لے کر پوسٹ گریجویشن تک تقریباً سات سو لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔اس کی تقسیم انعامات کا اہتمام آج نیشنل انٹر کالج ددھیڑو میں کیا گیا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر جنید حارث، پروفیسر، شعبہ اسلامیات، جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی رہے اور مہمان خصوصی ڈاکٹر سید حسن، صدر، نیو اسٹیٹ نرسنگ اینڈ پیرا میڈیکل کالج، مظفر نگر تھے۔پروگرام کی صدارت محمد موسیٰ صدر آل انڈیا گڈا انجمن صدر تحصیل نے کی اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو نقد انعامات اور ٹرافیوں واسناد سے نوازا گیا۔مقابلے کا انعقاد چار گروپوں میں کیا گیا۔
گروپ اے میں مظفرنگر کے معروف ادارے معہد البنات الاسلامی کی طالبہ عافیہ نے پہلا، شہرانہ راجپوت نے دوسرا اور زینب پروین کمپوزٹ سکول کلہڑی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔گروپ بی میں معہد البنات الاسلامی سے عائشہ عبداللہ تاولی نے دوسرا مقام ،اقراء ملک، تیسرا مقام جامعہ عائشہ للبنات، تیسرا مقام ادیبہ نے حاصل کیا۔
گروپ سی میں پہلا عظمت کالج کی طالبہ اجمین، دوسرا صدف، تیسرا مقام شبنور جہاں کلہیدی اور گروپ ڈی میں پہلا نمبر جامعہ عایشہ للبنات سے رضیہ سلطانہ، دوسرا نمبر رخسار مدنی انٹرنیشنل سکول، علیشا معہد البنات الاسلامی نے حاصل کیا، ان تمام شرکاء کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر تمام سنٹر انچارج اورپرنسپل اساتذہ کو ٹرافیوں سے نوازا گبا۔
اس موقع پر مظفر نگر کے معروف سرجن ڈاکٹر سید حسن نے میسکو تنظیم کے تمام عہدیداروں اور بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا کام قابل ستائش ہے۔ضرورت ہے ایسے اداروں کو قایم کیا جاے جو ملت کے بچوں دینی دنیاوی ضرورتوں کو پورا کر سکے ۔اس موقع پر مولانا اکرم ندوی نے مسابقہ سیرت النبی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام بچوں کو مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے شاہین اکیڈمی کی تعلیمی کاوشوں کی مثال دیتے ہوئے تعلیم حاصل کر آگے بڑھنے پر زور دیا۔
اس موقع پر تنظیم کے سرپرست عبدالغفور ایڈووکیٹ کنوینر نعیم احمد اور اوصاف احمد انصاری نے بھی خطاب کرنے والے تمام بچوں کو مبارکباد پیش کی اور منتظمین کے کام کو سراہا۔ پروگرام کی نظامت ارشاد احمد اور اوصاف احمد انصاری نے مشترکہ طور پر کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تنظیم کے کنوینر نعیم احمد نے کہا کہ آج کے دور میں تنظیم کا مقصد بچوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ پڑھنے کی دلچسپی پیدا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرنگر میں خواتین کے لیے مخصوص سرکاری جم کا قیام
خطاب کرنے والوں میں مولانا اکرم ندوی، مولانا جمشید قاسمی، ڈاکٹر عمر عاقل، شاہ نزر پردھان، محمد موسیٰ شامل تھے۔پروگرام کے آخر میں سرپرست جناب عبدالغفور ایڈوکیٹ نے تمام شرکاء کے والدین کا شکریہ ادا کیا اور تمام شرکاء کے والدین کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں نے انہیں پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں حاجی عالمگیر جاوید ،صابر علی، ریاست علی، بابو مہتاب علی کا تعاون رہا ۔خاص طور سے شریک حضرات میں معصوم علی، پرنسپل جامعہ کتیسرہ، فرقان علی، معاذ شمیم احمد سانپلہ راغب ایڈوکیٹ،عرفان احمد،وسیم، انعام حسین، ساجد حسن نے تعاون کیا۔