جونپور: ریاست اتردیش کے جونپور کے مچھلی شہر کے محلہ خانزادہ وارڈ میں واقع جامع مسجد کے میدان میں آج سیرت کمیٹی کی قیادت میں قومی یکجہتی سمیلن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی رکن اسمبلی مچھلی شہر راگنی سونکر نے شرکت کی۔ پروگرام کی ابتدا حافظ و قاری محمد یونس نے تلاوت قرآن سے کیا جس کا عنوان تھا 'ہمارا پیغام محبت ہے' اسی ضمن میں مہمان خصوصی راگنی سونکر نے شاعری کے ذریعے سے اللّٰہ کہو یا رام کہو تیرا نام ایک ہے پڑھ کر لوگوں کو ایکتا، امن و محبت کا پیغام دیا اور ایک ساتھ مل جل کر رہنے کی بات کہی۔اسی ضمن میں ببلو رائین نے مہمان خصوصی ڈاکٹر راگنی سونکر کو چاندی کا مکٹ پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ seerat committee programme held in Jaunpur
قومی یکجہتی سمیلن کو خطاب کرتے ہوئے مولانا وسیم احمد شیروانی نے کہا کہ ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے دنیا کو اتحاد و اتفاق امن و محبت کا درس دینے کے لیے اس دنیا میں تشریف لائے اور آپنے انسانیت کے ہر طبقے کے لیے نفع بخش بننے پر زور دیا اور فرمایا کہ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا بھی ایمان کا حصہ ہے۔
اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر اعجاز خان نے کی اور آخر میں سیرت کمیٹی کے صدر شمس الاسلام نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر حاجی عمران خان، حافظ افضل، حافظ خالد، پندھاری لال یادو، ڈاکٹر تیج بہادر، ڈاکٹر آر بی چوہان،شیام نارائن بند، یوگیندر یادو، عارف انصاری، افتخار خان، ببلو رائن، اظہار خان، ڈاکٹر حسان، محمد علی ڈاکٹر اسجد، ضیاء الدین انصاری، ماسٹر شبیر شمسی سمیت کثیر تعداد میں فرزندان توحید موجود تھے۔ seerat committee programme
یہ بھی پڑھیں : Markazi Seerat Committee President Elected جونپور مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر کا انتخاب عمل میں آیا