ETV Bharat / state

Seema Haider Love Story سیما حیدر ملک کیلئے خطرہ ہے، مولانا شہاب الدین رضوی - پاکستان سے آئی سیما حیدر

پاکستان سے آنے والی سیما حیدر کی کہانی کافی سرخیوں میں ہے۔ سیما حیدر سے متعلق طرح طرح کے انکشافات ہو رہے ہیں۔ آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر نے سیما حیدر کو ملک کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

سیما حیدر ملک کے لیے خطرہ ہے، مولانا شہاب الدین رضوی

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 7:21 AM IST

سیما حیدر ملک کے لیے خطرہ ہے، مولانا شہاب الدین رضوی

بریلی: آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی نے پاکستان سے آئی سیما حیدر کو ملک کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انہیں فوری طور پر پاکستان بھیجنے پر اصرار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے پاکستانی عسکریت پسندوں کی کوئی چال ہوسکتی ہے۔ بھارتی حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔ یہ تشویش کا موضوع ہے۔

بریلی میں آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا کہ پاکستان کی خاتون سیما حیدر ان دنوں بھارت میں مقیم ہیں۔ ان کی شادی بھارت میں سچن نامی شخص سے ہوئی ہے۔ اب اس میں شریعت کہتی ہے کہ اگر کوئی عورت کسی غیر مسلم مرد سے شادی کر لیتی ہے تو خود بخود اسکا طلاق ہو جاتا ہے۔ سیما حیدر کی شادی سچن سے ہوئی ہے اور اس نے ہندو مذہب اپنا لیا ہے۔ اب اس کا اسلام سے تعلق نہیں رہا، اس لیے اس کا اپنے پہلے شوہر سے تعلق ختم ہوگیا۔

مزید پڑھیں: PUBG Love Story پاکستانی خاتون سیما حیدر بھارت کیلئے خطرہ، سماجوادی رہنما ضمیر اللہ

مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا کہ جس طرح سیما حیدر پاکستان سے نیپال آئی اور نیپال میں شادی کی۔ اس کے بعد وہاں سے وہ بھارت میں داخل ہوئی۔ یہاں وہ سچن کے گھر ٹھہری ہوئی ہے۔ میرے مطابق یہ خطرناک ہے۔ اس طرح سے دراندازی کو بھارت کے لیے، یہاں کے سیکورٹی سسٹم کے لیے بہتر نہیں سمجھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیما حیدر بھارت کے لیے خطرہ ہیں۔ ممکن ہے اس طرح سیما حیدر کو خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے بھارت بھیجا ہو۔ سیما یہاں آکر خاموشی سے تمام سرگرمیوں پر نظر سکتی ہے اور یہاں کی خفیہ رپورٹ پاکستان بھیج سکتی ہے۔ بھارتی حکومت کو اس معاملے کو دیکھنا اور سوچنا ہو گا۔ سیما کو پاکستان بھیجا جائے۔ اس کا بھارت میں قیام پاکستانی خفیہ ایجنسی کی سازش ہو سکتی ہے۔ یہ ہماری حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.