علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) احاطے کے اندر پروکٹر آفس اور تاریخی جامع مسجد کے درمیان اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کا اولڈ بوائز لاج موجود ہے جس کا کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کل تیزی سے وائل ہو رہا تھا جس پر اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے نو منتخب سکریٹری ڈاکٹر اعظم میر خان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'اے ایم یو اولڈ بوائز لاج کا واحد سورس آف انکم شادی کی تقریبات کی بکنگ اور لاج کی بکنگ ہی ہے اس لیے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن اپنے اولڈ بوائز کے لیے اس لاج کی بکنگ کرتا ہے اسی ضمن میں اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کے رکن ایڈوکیٹ طاہر نے 17 دسمبر کو اس اولڈ بوائز لاج کو بُک کرایا تھا اور وہ اس لاج میں اپنا ذاتی لنچ کرانا چاہتے تھے ایڈوکیٹ طاہر کو یہ پتہ ہے کہ اس لاج میں شراب نوشی ممنوع ہے'۔ Wine Party in AMU Old Boys Lodge
انھوں نے مزید بتایا کہ '21 دسمبر کی شام تقریباً 6:30 بجے جب وائرل ویڈیو کے ساتھ مجھے اطلاع ملی کہ لاج کے احاطے میں شراب نوشی کا دور چل رہا ہے تو فوراً میں وہاں پہنچا اور لاج کے احاطے کو خالی کروایا'۔ گزشتہ روز اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے نو منتخب سیکرٹری ڈاکٹر اعظم میر خان ایک ہنگامی اجلاس بلایا اور اس اجلاس کے ذریعے ایڈوکیٹ طاہر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی ہے اور اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کی رکنیت کو ختم کردیا جائے؟ واضح رہے کہ آج علی گڑھ بار ایسوسی ایشن کا انتخاب ہونا تھا جس کے تحت گزشتہ روز ایک کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شراب نوشی بھی کی گئی تھی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا تھا۔ AMU Old Boys Secretary On Wine Party
خیال رہے کہ اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی کا اولڈ بوائز لاج جس کا کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کل تیزی سے وائل ہو رہا تھا جس میں ایڈووکیٹ سمیت دیگر افراد شراب پیتے اور پلاتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے اور اس ویڈیو میں اے ایم یو طلباء اور طلباء رہنما ان تمام افراد کو شراب پینے سے منع کرتے نظر آرہے تھے اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر اعظم میر خان بھی دکھائی دے رہے ہیں جو شراب پینے والوں کو لاج کے کمرے سے باہر نکالتے نظر آرہے تھے اور ساتھ ہی کیمپس کے اندر شراب پیتے ہوئے دیکھ کر افسوس کا اظہار بھی کررہے تھے۔ شاید یہ سب اس لیے ہونے دیا گیا کیوں کہ آج علی گڑھ بار ایسوسی ایشن کاانتخاب ہونا تھا۔ AMU Old Boys Secretary On Wine Party
یہ بھی پڑھیں : Wine Party in AMU اے ایم یو اولڈ بوائز لاج میں شراب پارٹی کا ویڈیو وائرل