ETV Bharat / state

Rajni Tiwari On NEP 2020 قومی تعلیمی پالیسی میں شخصی ارتقا و روزگار فراہمی کا راز مضمر - اترپردیش کی خبر

ریاست اترپردیش کی مملکتی وزیر برائے اعلی تعلیمات رجنی تیواری نے بدھ کو کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی روزگاری کی فراہمی، شخصیت سازی اور افراد کی چہار رخی ترقی کا ضامن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی بچے کو پڑھائی کے دباؤ سے آزاد کر کے اس کے ذہن کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرارہی ہے۔ Rajni Tiwari On NEP 2020

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 7, 2022, 7:29 PM IST

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور واقع ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے پروگرام میں ریاست کے مملکتی وزیر برائے اعلی تعلیمات رجنی تیواری نے بدھ کو کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی روزگاری کی فراہمی، شخصیت سازی اور افراد کی چہار رخی ترقی کا ضامن ہوگی۔ Rajni Tiwari On NEP 2020

یہاں یونیورسٹی احاطے میں 'قومی تعلیمی پالیسی:نفاذ، چیلنجز اور جامع حل‘موضوع پر پانچ روزہ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن کا آغاز ریاست کے اعلی تعلیمات کے مملکتی وزیر نے کیا۔ افتتاحی اجلاس میں مہمان خصوصی رجنی تیواری نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی روزگار کی فراہمی، شخصیت کا ارتقاء اورافراد چہار رخی ترقی فراہم کرنے والی ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی بچے کو پڑھائی کے دباؤ سے آزاد کر کے اس کے ذہن کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرارہی ہے۔ اس پالیسی میں بے روزگاری کو دور کرنے کا فارمولہ محذوف ہے اس کے نتائج دور رس ہیں اور اس کا مستقبل شاندار ہے۔

سنٹرل یونیورسٹی گجرات کے پروفیسر جے پی این مشر نے کہا کہ تعلیم کا مطلب نوکری نہیں تہذیب ہونا چاہئے۔تعلیم علم کے لئے نہیں شخصیت کے ارتقاء کے لئے ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی کی ضرورت کیوں پڑی اس پر تفصیل سے روشنی ڈالا۔ صدارتی خطاب میں وی سی نرملا ایم موریہ نے کہا’قومی تعلیمی پالیسی ‘ ہمیں گروکل کی یاد دلاتی ہے انہوں نے علم کو تفصیل سے سمجھایا۔ انہوں نے کہا روایتی تعلیم کو قومی تعلیمی پالیسی میں اہمیت دی گئی ہے۔ آئی کیو اے سی سیل کے کوآرڈینیٹر پروفیسر مانس پانڈے نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: National Education Policy: قومی تعلیمی پالیسی سماجی، معاشی طور پر محروم طبقات کے لیے یکساں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.