اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے شہر صدر راکیش جین نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی ویکسینیشن مہم کے تحت آج دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع کیا گیا ہے اور لوگوں کی مشکلات کے پیش نظر کووڈ ویکسینیشن کی سہولت بھی یہاں دستیاب ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ عوامی مفاد میں کئی دوسرے سینٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔ لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے بی جے پی مانیٹرینگ ٹیم بھی بنائی گئی ہے جس کے تحت ہر مرکز پر ایک بی جے پی کارکن لوگوں کی مدد کے لئے موجود رہے گا۔
ساتھ ہی ان کے کھانے پینے کے مناسب انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔ ویکسینیشن مہم کے سربراہی شہر کے نائب صدر نیرج گپتا کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی: نابینا موذن کی آواز کا قائل ہے پورا شہر
ان کی نگرانی ان کے ساتھ شیالی شرما، راجیش جوہری، وپن سلوجا کو بھی شامل کیاگیا ہے۔ بی جے پی کارکنان کو ہر صحت مرکز پر یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیکہ لگوانے آنے والے لوگوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔