علی گڑھ کے علاقے عثمان پاڑہ کی ایک خاتون کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو گئی۔ خاتون کی عمر 45 برس تھی۔ انہیں 30 اپریل کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔
خاتون ہائپر ٹینشن اور ڈائبٹیز کی بھی مریضہ تھی۔ اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج شعبہ مائیکروبیالوجی کے سربراہ پروفیسر حارث نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا آج 45 سالہ کورونا وائرس متاثرہ خاتون کی جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں موت ہو گئی۔
علی گڑھ میں ابھی تک کورونا وائرس کے 39 ایکٹیو متاثرین ہیں۔