ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں غیر قانونی شراب کے خلاف اب چیکنگ مہم چلائی جارہی ہے۔ محکمۂ ایکسائز اور جیور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے علی گڑھ ضلع کے سرحدی علاقوں میں غیر قانونی شراب کی فروخت کو روکنے کے لیے ایک سرچ آپریشن کیا۔
اس دوران لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے جیور تھانہ علاقہ میں مختلف مقامات پر غیر قانونی شراب کے استعمال اور اس کے نقصانات کے بارے میں معلومات دی گئی۔ اس کے ساتھ وہاں کی عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ مقامی ایکسائز کی دکانوں سے فروخت ہونے والی صرف قانونی شراب ہی پئیں اور کسی بھی غیر قانونی شراب کے بارے میں معلومات ملنے پر محکمۂ ایکسائز، پولیس یا ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر اطلاع دیں۔
یہ بھی پڑھیں: زہریلی شراب پینے سے تین کی موت
ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر راکیش بہادر سنگھ نے کہا کہ 'اسی طرح ضلع کے دیگر مقامات پر بھی غیر قانونی شراب کے حوالے سے آگاہی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔'