ETV Bharat / state

جیوتی موریہ معاملے میں ہوم گارڈ کمانڈنٹ منیش دوبے معطل، محکمہ انکوائری بھی ہوگی

ایس ڈی ایم جیوتی موریہ اور آلوک موریہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں ہوم گارڈ کمانڈنٹ منیش دوبے کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ آلوک موریہ نے ان پر کئی سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ SDM Jyoti Maurya Case

SDM Jyoti Maurya Case
جیوتی موریہ معاملے میں ہوم گارڈ کمانڈنٹ منیش دوبے معطل، محکمہ جاتی انکوائری بھی ہوگی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 9:17 AM IST

لکھنؤ: ہوم گارڈ کمانڈنٹ منیش دوبے کے خلاف ایس ڈی ایم جیوتی موریہ کے ساتھ تعلقات کو لے کر سنگین الزامات کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہے۔ اس کے بعد مہوبا میں تعینات منیش دوبے کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ہوم گارڈ پریاگ راج رینج سنتوش کمار سنگھ نے تحقیقاتی رپورٹ ہوم گارڈ ہیڈ کوارٹر کو دی تھی۔ منیش دوبے کو اس معاملے میں قصوروار پایا گیا تھا۔ اس پر ان کی معطلی کی سفارش کی گئی، جس کے بعد یہ کاروائی کی گئی ہے، منیش دوبے کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

جیل کے وزیر نے دیا تھا حکم

بریلی میں تعینات ایس ڈی ایم جیوتی موریہ کے شوہر آلوک موریہ نے منیش دوبے پر کئی الزامات لگائے تھے۔ وزیر جیل دھرم ویر پرجاپتی نے گزشتہ ہفتے منیش دوبے کو معطل کر کے محکمہ جاتی کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ وزیر کے حکم کے بعد مہوبا کے ہوم گارڈ کمانڈنٹ منیش دوبے کو معطل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ جاتی انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ غور طلب ہو کہ مہوبا کے ہوم گارڈ ڈسٹرکٹ کمانڈنٹ منیش دوبے کا نام بھی جیوتی موریہ کیس میں سامنے آیا ہے۔ ہوم گارڈ کمانڈنٹ منیش دوبے پر جیوتی موریہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سنگین الزامات کی تحقیقات کی گئی۔ اس میں وہ قصوروار پائے گیے۔ ان کی معطلی کی سفارش کی گئی۔

امروہہ کی خاتون ہوم گارڈ نے بھی الزامات لگائے تھے

ڈی آئی جی ہوم گارڈ سنتوش سنگھ نے منیش دوبے سے متعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹ ڈی جی ہوم گارڈ بی کے موریہ کو دی تھی۔ تحقیقات میں منیش دوبے کو 3 معاملات کا ذکر کرکے محکمہ کی شبیہ کو خراب کرنے کا قصوروار پایا گیا۔ پہلا معاملہ ایس ڈی ایم جیوتی موریہ کے ساتھ ان کے تعلقات کا ہے، جس کی وجہ سے محکمہ کی شبیہ داغدار ہوئی ہے۔ دوسرا معاملہ امروہہ ضلع کا بتایا جا رہا ہے، امروہہ میں ایک خاتون ہوم گارڈ نے بھی منیش دوبے پر الزام لگایا تھا۔ ہوم گارڈ کمانڈنٹ کے قصوروار پائے جانے پر ان کے خلاف یہ کاروائی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.