ضلع کے کلکٹریٹ میں پنچایت انتخابات کی سرگرمی کے دوران صحافیوں اور پولیس کے مابین ماحول گرما گیا۔ معاملہ اس وقت کا ہے جب سماج وادی پارٹی کی رہنما سنیتا شاکیہ اپنا پرچہ نامزدگی جمع کرانے کے لیے کلکٹریٹ میں جا رہی تھیں، اس وقت پہلے بیریکٹنگ پر پولیس افسران نے صحافیوں کو روکنے کی کوشش کی۔
صحافیوں نے حالات کا جائزہ لینے اور خبر حاصل کرنے کی غرض سے اس کمرے کے اندر جانے کی کوشش کی جہاں پر پرچہ نامزدگی داخل ہونا تھا تو پولیس نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے صحافیوں کو کمرے میں جانے سے روک دیا، اسی بات پر پولیس اور صحافیوں کے مابیب بحث شروع ہو گئی۔
تقریبا 5 منٹ کی بحث و مباحثے کے بعد کلکٹریٹ کیمپس میں موجود اعلی افسران نے صحافیوں اور پولیس اہلکاروں کو خاموش کراتے ہوئے معاملے کو رفع دفع کرایا۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ اتر پردیش میں ضلع پنچایت، گرام پنچایت اور علاقائی پنچایت کے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے ضلع پنچایت کے صدر کے عہدے کے لیے انتخابات کی سرگرمی زور و شور سے جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ بدایوں میں ضلع پنچایت کی 51 سیٹوں میں سے 26 سیٹیں او بی سی، 11 سیٹے شیڈول کاسٹ اور 14 سیٹیں جنرل کیٹیگری کے افراد کے پاس ہیں۔ وہیں، آزاد اراکین کی تعداد 15 ہے۔ 51 میں سے 26 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار فاتح ہوگا۔
26 جون پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ اور 29 جون کو نام واپس لیے جانے کی آخری تاریخ ہے۔ 3 جولائی کو تین بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ اس کے بعد گنتی اور نتیجے کا اعلان کر دیا جائے گا۔