ETV Bharat / state

سائنسدانوں کا کاشتکاری پر زور - اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ

زرعی سائنسدانوں نے پانی کے سطح میں گراوٹ کے باوجود اچھی فصلوں کو پیدا کرنے اور خاص کر باغبانی فصلوں کی کاشتکاری پر زور دیا ہے۔

لکھنؤ میں سائنسدانوں کا کاشتکاری پر زور
author img

By

Published : Sep 28, 2019, 2:50 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 8:43 AM IST

زرعی سائنسدانوں نے زمین کے اندر پانی کے سطح میں روز بروز درج کی جارہی گراوٹ کے پیش نظر کم سینچائی میں اچھی پیداوار والی فصلوں اور خاص کر باغبانی فصلوں کی کاشتکاری پر زور دیا ہے، جس سے کسان اچھی آمدنی حاصل کرسکیں اور پانی کی بچت کر کے زرعی اخراجات کو کم کرسکیں۔

سینٹرل انسٹی ٹیوٹ فار سب ٹراپکل ہورٹیکلچر(سی آئی ایس ایچ) رحمان کھیڑا لکھنؤ اور محکمہ جنگلات کی جانب سے 'پر ڈراپ مور کراپ' کے موضوع پر کل سے یہاں چل رہے دو روزہ سمینار میں زرعی سائنس دانوں نے نامیاتی کاشتکاری، پھلوں کی باغبانی، مشروم کی پیداوار، پھولوں کی کھیتی اور سبزیوں کی کاشتکاری پر خصوصی زور دیا۔

سی آئی ایس ایچ کے چیف سائنس داں ڈاکٹر دنیش سنگھ نے زیر زمین پانی کی کم ہوتی سطح، اور اس کا کھیتی پر غلط اثر اور ڈراپ سینچائی سے پانی کا تحفظ، اس کا فصل پر اچھا اثر، بوند بوند کھیتی میں استعمال اور فیصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے اس کے فائدے کی مفصل جانکاری دی۔

ڈاکٹر اے آر رام نے کیمیکل کھادوں کا صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کو دیکھتے ہوئے فصلوں کی نامیاتی کھیتی کرنے پر زور دیا، اور کہا کہ اس ضمن میں ہر کسان کو بیدا ر ہونا چاہیے، ڈاکٹر رام نے سائنسی تکنیک سے فصلوں کے تیار کرنے کے پورے عمل پر تفصیل سے روشنی ڈالا۔

آج تقریباً چار سو کسانوں کو ادارے کا دورہ کرایا گیا، اور اس ضمن میں ان کو سائنسی تکنیک کے بارے میں بتایا گیا، جس میں لکھنؤ، ہردوئی، اناؤ، رائے بریلی اور سیتا پور کے ضلع باغبانی افسر ان نے بھی شرکت کی تھی۔

Intro:mh_tha_01_mumbai type writer artist_pkg_7204750Body:mh_tha_01_mumbai type writer artist_pkg_7204750Conclusion:mh_tha_01_mumbai type writer artist_pkg_7204750
Last Updated : Oct 2, 2019, 8:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.