ETV Bharat / state

اتر پردیش میں 15 اگست سے کھلیں گے اسکول - School Reopen in Uttar Pradesh

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سیکنڈری ایجوکیشن اسکولوں کو 15 اگست سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتر پردیش میں 15 اگست سے کھلیں گے اسکول
اتر پردیش میں 15 اگست سے کھلیں گے اسکول
author img

By

Published : Aug 2, 2021, 7:30 PM IST

کورونا وائرس کے انفکشن کو کنٹرول میں ہوتا دیکھ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سیکنڈری ایجوکیشن اسکولوں کو 15 اگست سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہائی ایجوکیشن میں ریگولر تعلیم یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔

پیر کو ٹیم۔9 کے ساتھ ریگولر میٹنگ میں وزیر اعلی نے افسران کو نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کی تیاری کا حکم دیا۔ تمام بورڈوں کے ہائی اسکول و انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایسی حالت میں گریجویشن سطح پر داخلوں کا آغاز 5 اگست سے ہوجانا چاہئے۔

ساتھ ہی سیکنڈری ایجوکیشن کے اداروں میں بھی داخلوں کی کاروائی شروع کی جانی چاہئے۔ طلبہ کے کلاسز کا آغاز 15 اگست کو آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریب کے انعقاد سے ہوگا۔ 16اگست سے50 فیصدی طلبہ ریگولر کلاسز کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: UP Board Result 2021: یوپی بورڈ کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے بازی ماری

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہر حال میں اعلی ایجوکیشن میں ریگولر کلاسز کا یکم ستمبر سے آغاز کے لئے تیاریاں شروع کر دینی چاہئے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ 'تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کے آغاز کے لئے سینیٹائزر، تھرمامیٹر، ماسک وغیرہ کی مکمل دستیابی کو یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی سیٹیوں کی ترتیب میں دو گز کے فاصلے کے ساتھ ہر ادارے میں کووڈ پروٹوکول پر پوری سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'تعلیمی اداروں کے کھلنے کے ساتھ یہ بھی انتہائی مناسب موقع ہوگا کہ ہم 18سال سے اوپر کی عمر والے طلبہ کی ٹیکہ کاری کے لئے کیمپس میں اسپیشل ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کریں۔ اس ضمن میں محکمہ صحت کی جانب سے پہلے ہی تمام ضروری اقدامات کئے جانے چاہیں۔'

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.