ETV Bharat / state

تیج بہادر کی عرضی پر سماعت آج - سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں آج تیج بہادر یادو کی عرضی پر سماعت ہوگی، انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کیا تھا۔

تیج بہادر کی عرضی پر سماعت آج
author img

By

Published : May 9, 2019, 9:12 AM IST

تیج بہادر یادو نے سماجوادی پارٹی سے اپنا پرچہ داخل کیا تھا لیکن پرچے میں غلطیاں ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان کا پرچہ رد کر دیا تھا جس کے خلاف تیج بہادر یادو نے سپیم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

گذشتہ روز سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے اس معاملے میں جواب طلب کیا تھا۔ وارانسی پارلیمانی حلقے سے نریندر مودی کے خلاف پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے بی ایس ایف کے معطل جوان تیج بہادر یادو کا پرچہ نامزدگی الیکشن کمیشن نے رد کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے تیج بہادر یادو کا پرچہ رد کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ انہوں نے دو پرچے داخل کئے تھے اور ان دونوں پرچوں میں فوج سے برخاست کئے جانے کے بارے میں متضاد باتیں درج تھیں۔

تیج بہادر اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے فوج میں شامل جوانوں کو خراب کھانا دیے جانے کا کا ویڈیو بنایا تھا۔ جسکی پاداش میں انہیں برخاست کر دیا گیا تھا۔

Intro:نوکریوں کی بھرتی میں ایچ. کے. بی. کے. کالیج کی نمایاں کامیابی

Body:نوکریوں کی بھرتی میں ایچ. کے. بی. کے. کالیج کی نمایاں کامیابی

بنگلور: ایچ. کے. بی. کے انجنیئرنگ و ڈگری کالج ایک اقلیتی درجہ کا ادارہ ہے جو کہ اپنی بہترین کارکردگی و عمدہ نتائج کے لیے مشہور ہے اور ریاست کرناٹکا کے 10 بہترین کالجوں میں شمار کیا جاتا ہے.

آج ایچ. کے. بی. کے کالج کے ڈائریکٹر سی. ایم. فیض نے اردو میڈیا سے بات کرتے ہوئے ادارہ کی ایک بڑی کامیابی کے متعلق بتایا کہ پچھلے برسوں کے بنسبت اس بار کالج نے کیمپس جاب پلیسمنٹس میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے. تقریباً 70 فی صد انجنیئرنگ کے طلبا کو ملٹی نیشنل کمپنیوں میں بہترین جاب آفر ملے ہیں.

ایم. فیض نے بتایا کہ ادارہ کا اولین مقصد یہ ہے کہ طلبا کو تعلیم کے علاوہ کمپنیوں و صنتوں کی ضروریات کے مطابق تربیت دی جائے کہ وہ اپنی پڑھائی کے فوری بعد روزگار کے لئے کلی طور پر مستعد رہے.

ایم. فیض نے کالجوں میں ڈرگس کی بڑھتی لعنت کے متعلق بتایا کہ ہم نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اس کے متعلق کئی بیداری مہمیں و ریلیاں نکالی ہیں جن میں ہمارے کالیج کو طلبا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. اور ساتھ ہی کالج کا اداریہ پولیس حکام کے مسلسل رابطے میں رہتا ہے کہ ڈرگس کے متعلق پیش آنے والے واقعات کو فوری طور پر نپٹا جاسکے.

ادارہ کے گروپ سیکرٹری منضور علی خان نے نے بتایا کہ کالیج میں مختلف مواقع پر سیمینارس کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ان میں ملک بھر کے معروف تعلیمی ادارے جیسے جامعہ ملیہ اسلامیہ و علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سےو بیرونی ممالک سے ممتاز ماہرین تعلیم کو مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے تجربات کو طلباء سے بانٹیں.

اس موقع پر چند خاص مہمانان و سینئر صحافیوں کی عزت افزائی کی گئی.

یاد رہے ایچ. کے. بی. کے انجنیئرنگ و ڈگری کالج کی بنیاد سابق مرکزی وزیر و حالیہ ایم. ایل. سی سی. ایم. ابراہیم نے 1997 میں رکھی تھی. اس کالج کے قیام کا یہ مقصد رہا کہ اقلیتی طبقات خاص کر مسلمانوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کیا جائے.

بائیٹس...
1. ایم. فیض، ڈائریکٹر، ایچ. کے. بی. کے کالج
2. منضور احمد خان، سیکرٹری، ایچ. کے. بی. کے کالج

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.