اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی ائی) کی مقامی برانچ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جی این این سی) کو پانچ وینٹی لیٹر عطیہ کیے۔
ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع علی گڑھ میں بھی گزشتہ کچھ روز سے روزانہ تقریبا 60 سے 65 کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آرہی ہے جس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایس بی آئی کے ایک ذمہ دار نے کہا ہے کہ 'کورونا کی اس لڑائی میں یہ ضروری ہے کہ سبھی مل کر کام کریں اور ملک کو اس بحران سے باہر نکالیں'۔
جی این ایم سی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث نے کہا 'کووڈ-19 کی وبا سے صحت عامہ کے لیے بڑا خطرہ پیدا ہوا ہے۔ اس بحران کو مشترکہ تعاون سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے'۔
اس موقع پر شلیندر کمار (ڈپٹی جنرل منیجر ایس بی آئی، آگرہ زون)، دویش متل (علاقائی مینجر ایس بی آئی، علی گڑھ)، اے کے سنگھ (چیف مینیجر ایس بی آئی، آگرہ زون) وغیرہ موقع پر موقع تھے۔