ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے مرادآباد کے نائب شہر امام سید فہد علی نے بتایا کہ، '10 ذی الحجہ یکم اگست ہوگی اور اس دن عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔ عید الاضحیٰ کے منائے جانے کا سلسلہ تین دن لگاتار جاری رہتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ، 'ضلع انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی ایسا حکم نہیں دیا گیا ہے، جس سے یہ پتہ چل سکے کہ قربانی کرنے اور مسجد عید گاہ میں نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ، ' ڈی جی پی کی جانب سے گائیڈ لائن کے مطابق کھی جگہوں پر قربانی نہیں کریں، کھلے میں گوشٹ کو نہیں لے جائیں اور گھروں میں قربانی کریں۔'
ساتھ ہی انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پی کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کریں۔