بھارت سے اس سال سفر حج کا ارادہ کرنے والوں کی راہ مشکل ہو سکتی ہے۔ دراصل سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کے لیے کورونا ویکسینیشن کی جو شرائط رکھی گئی ہے، ان کو وقت رہتے پورا کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
سعودی حکومت نے اس سال محدود تعداد میں غیر ملکی عازمین کو حج کی منظوری دی ہے لیکن سفر حج کے لیے ویکسینیشن کو لے کر جو شرائط رکھی گئی ہے، اس نے ہندوستان کے عازمین کو فکر میں مبتلا کردیا ہے۔
دراصل سعودی حکومت نے عازمین کے لیے جن ویکسین کے لگانے کی شرائط رکھی ہے، ان میں امریکہ کی فائزر ماڈرنا، جانسن اینڈ جانسن اور آکسفورڈ کی اسٹرا جینکا ہے جبکہ بھارت میں ابھی ان میں سے کوئی بھی ویکسین نہیں لگائی جا رہی ہے۔
ایسے میں بھارت سے سفر حج پر جانے کا ارادہ رکھنے والوں کے لیے بڑی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔
میرٹھ میں ضلع جج کمیٹی اور جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ کے مقامی ذمہ داران نے حکومت اور حج کمیٹی آف انڈیا کو ایک درخواست بھیج کر اس مسئلے پر سعودی حکومت سے بات کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ عازمین کے سفر حج پر جانے کی راہیں آسان ہو سکے۔
سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں، ان کو وقت پر پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ ایسے میں حکومت ہند کو سعودی حکومت سے رابطہ کر عازمین کی سہولت کے لئے کوئی راستہ نکالنا ہوگا، تبھی بھارتی عازمین بھی سفر حج پر جا سکیں گے۔