ETV Bharat / state

نفرت کی سیاست کے خلاف بنارس سے دہلی تک پیدل ستیہ گرہ مارچ

author img

By

Published : Feb 24, 2020, 7:34 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:46 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے بنارس میں بنیادی سہولیات سے محروم عوام نے آج مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ بھارت ماتا مندر پر جمع ہوئی اور دہلی تک پیدل مارچ کے لیے روانہ ہوئے۔

نفرت کی سیاست کے خلاف بنارس سے دہلی تک پیدل ستیہ گرہ مارچ
نفرت کی سیاست کے خلاف بنارس سے دہلی تک پیدل ستیہ گرہ مارچ

مارچ میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقے میں کتنے بھی ترقیاتی کام کرلینے کا دعویٰ کرلیں لیکن یہ ان دعووں کی زمینی حقیقت اس کے برعکس ہے۔

اس مارچ کو ستیہ گرہ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے اور اس مارچ میں نوجوان، خواتین، اور بزرگ سبھی شامل ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پر مارچ میں شامل کاتون دیپکا نے کہا کہ آج حکومت جس طریقے سے سماج میں نفرت پھیلا کر اقتدار حاصل کر رہی ہے اسی کے خلاف یہ مارچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ہم عوام سے رابطہ کریں گے اور حکومت کے غلط ارادوں کے بارے میں انھیں روشناس کرائیں گے اور ملک میں ہندو مسلمان کے درمیان نفرت پھیلائی جا رہی ہے بھارت پاکستان کے نام پر ووٹ مانگا جا رہا ہے اسی کے خلاف یہ ستیہ گرہ مارچ نکالا گیا ہے۔

دیپکا کا مزید کہنا ہے کہ آزادی ملے 70 سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، روزگار نہیں ہے اور مہنگائی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے جس سے غریب طبقہ کافی پریشان ہے اس کے خلاف یہاں کے لوگ بنارس سے دہلی پیدل مارچ کر رہے ہیں اور دہلی پہنچنے کے بعد حکومت کے سامنے مطالبات رکھے جائیں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:46 AM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.