ETV Bharat / state

آستانہ عالیہ شاہ شرافتیہ کا عرس - عرس انتظامیہ

یہ عرس گزشتہ پانچ دہائیوں سے حسب معمول میایا جاتا ہے، لیکن اس برس عرس پر کورونا وائرس کا اثر صاف نظر آئےگا۔

saqlain academy programme under govt guideline
آستانہ عالیہ شاہ شرافتیہ کا عرس
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 12:27 PM IST

آستانہ عالیہ شاہ شرافتیہ میں منعقد ہونے والا سالانہ عرس امسال بھی حسب روایت آنے والی 26، 27، 28 اور 29 اکتوبر کو منایا جائےگا۔

یہ عرس گزشتہ پانچ دہائیوں سے حسب معمول میایا جاتا ہے، لیکن اس برس عرس پر کورونا وائرس کا اثر صاف نظر آئےگا۔

ویڈیو

عرس انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق عرس کا انعقاد ہوگا اور تمام زائرین اپنے گھروں میں عرس کی تقریبات ادا کریں۔

بریلی میں واقع شاہ شرافت میاں کا سالانہ عرس اس برس کورونا وائرس کی گائڈ لائن کے تحت منایا جائے گا۔

عرس انتظامیہ نے 53 ویں عرس کے انعقاد پر واضح طور پر تاکید کی ہے کہ عرس کے تمام تقریبات حسب معمول ادا کیے جائیں گے، لیکن مزار اور مہمان خانے میں مریدین، زائرین اور عقیدت مندوں کا ہجوم نظر نہیں آئےگا۔

انتظامیہ نے حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے جاں نثارانِ شاہ شرافت میاں کو یہ تاکید کی ہے کہ وہ درگاہ کے اطراف میں نظر آنے کے بجائے اپنے گھروں میں ہی عرس کی روحانیت کو محسوس کریں اور بروز قل شریف اپنے گھروں میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کریں۔

موجودہ حالات ہجوم جمع کرنے کے لیے ابھی سازگار نہیں ہے۔ لہذا مرکزی حکومت نے عوام کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لیئے جو گائڈ لائن جاری کی ہے اس پر عمل کریں۔

عرس انتظامیہ نے تمام اہلِ سلسلہ، عقیدت مند، زائرین، مریدین اور شاہ شرافتیہ سے محبت کرنے والے تمام افراد کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ وہ جلوس پرچم کشائی اور دیگر تقریبات میں آستانہ پر حاضری دینے کے بجائے اپنے گھروں میں ان تقیربات کا اہتمام کریں۔

تمام لوگوں کی سہولیات کے لیئے آستانہ شاہ شرافتیہ سے بھی عرس کی تمام تقریبات آن لائن ٹیلیکاسٹ اور بروڈکاسٹ کیا جائےگا۔ اُنہوں نے مزید تاکید کی ہے کہ چادروں کے ساتھ آنے والے کثیر تعداد میں زائرین ہرگز جلوس کی شکل میں نہ آئیں۔

عرس کا آغاز جلوس پرچم کشائی 19 اکتوبر کو ہوگا اور اختتام 29 اکتوبر کو قل کی رسم ادائگی کے ساتھ ہوگا۔

مزید پڑھیں: مغل باغات: کشمیر کے ماتھے کا جھومر

بریلی میونسپل کارپوریش سے عرس گاہ پر صاف صفائی، اسٹریٹ لائٹس کا انتظام، ادویات یا فاگنگ کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ محکمہ بجلی سے لائٹ کا انتظام ہموار رکھنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ضلع کے اعلیٰ افسران سے توقع کا اظہار کرتے ہوئے عرس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں تعاون کی گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.