اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 127 واقع پولو ریٹریٹ میں ہونے والے آرٹسٹ ایونٹ کرکٹ لیگ سے قبل اے ای سی ایل میں ہونے والی تقریب میں ہریانوی گلوکارہ اور رقاصہ سپنا چودھری، نوراج ہنس اور اجے ہوا و دیگر فنکاروں کے پروگرامز کو پولیس نے روک دیا ہے۔
لیگ کے آرگنائزر ونٹیج کار سے آئے تھے۔کرونا کے بڑھتے کیسز اور ضلع میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود بغیر اجازت اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا تاہم پولیس کو جب اس کی خبر ملی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر پروگرام کو روک دیا اور پروگرام میں شریک لوگوں کو متنبہ کیا کہ انہیں سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت سپنا چودھری اور دیگر فنکاروں کا پروگرام جاری تھا لیکن موجودہ صورتحال کے کووڈ کی وجہ سے جاری کردہ گائڈ لائنس کے مطابق بغیر اجازت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
تاہم بیچ میں ہی پروگرام ختم کر کے فنکاروں کو واپس لوٹنا پڑا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منتظمین نے افتتاحی تقریب کی اجازت نہیں لی تھی حالانکہ اے ای سی ایل کے میچز آج سے شروع ہوں گے جو 26 مارچ تک جاری رہیں گے۔ اس ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
جس میں 12 ٹیمیں دہلی سے ہوں گی باقی پنجاب اترپردیس اور ہریانہ سے ہونگی۔
فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ڈھائی لاکھ روپے کی رقم بطور انعام دی جائے گی۔
اے ای سی ایل کا مقصد ہے کہ تمام فنکار یعنی آرٹسٹ اور ایونٹ سے متعلق وینڈر اور ایونٹ کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے۔جو نہ صرف کرکٹ لیگ سے لطف اندوز ہوں بلکہ ایک صحت مند کاروبار کو بھی فروغ مل سکے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس کے لیے اجازت نامہ پہلے لیا گیا تھا تاہم دفعہ 144 کی جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے افتتاحی تقریب کی اجازت نہیں لی جا سکی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں ہزاروں لوگوں کے جمع ہونے کی امید تھی تھا جس کی وجہ سے پولیس نے اس پر روک لگا دیا۔