ETV Bharat / state

UP Board Result 2022: سنسکرتی ٹھاکر نے اترپردیش میں دوسرا مقام حاصل کیا

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 7:25 AM IST

یوپی بورڈ کے دسویں نتیجے میں مراد آباد کی سنسکرت ٹھاکر نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے، سنسکرت نے اپنی اس نمایاں کامیابی کا سہرا اپنی والدہ، اساتذہ اور اپنی دو بہنوں کے سر باندھا ہے۔ Moradabad’s Sanskriti Thakur Got Second Rank

سنسکرتی ٹھاکر
سنسکرتی ٹھاکر

مرادآباد: یوپی بورڈ امتحان کا نتیجہ منظر عام پر آنے کے بعد کامیاب طلبا و طالبات کے چہرے پر مسرت دیکھی جارہی ہے، ریاست کے شہر مراد آباد کی اگر بات کی جائے تو مرادآباد کے بی ایس ایم اسکول کی طالبہ سنسکرتی ٹھاکر نے ریاست بھر میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ Moradabad’s Sanskriti Thakur Got Second Rank۔ سنسکرتی ٹھاکر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ’میری کامیابی کے پیچھے میری ماں کا آشیرواد اور ان کی محنت پوشیدہ ہے، انہوں نے کہا کہ میں 24 گھنٹے میں تقریباً 12 گھنٹے پڑھائی کرتی تھی، انہوں نے کہا کہ وہ آگے چل کر آئی اے ایس بننا چاہتی ہیں۔

سنسکرتی ٹھاکر

سنسکرتی ٹھاکر نے مزید کہا کہ میں ان لڑکیوں کو مشورہ دینا چاہتی ہوں جو امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہیں، وہ زیادہ سے زیادہ وقت مطالعہ اور پڑھائی میں صرف کریں، انٹرنیٹ اور موبائل کے بے جا استعمال سے گریز کریں، سنسکرتی ٹھاکر کو ان کے اس نمایاں مقام کے حاصل کرنے کے بعد ان کے رشتہ داروں نے انہیں مٹھائی کھلاکر اور ان کی شال پوشی کی اور تمام لوگوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں:UP Board Result 2022: یوپی بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے نتائج آج

سنسکرتی ٹھاکر نے بتایا کہ ان کی بڑی بہن نے سال 2019 میں انٹرمیڈیٹ میں اتر پردیش میں چھٹا نمبر حاصل کیا تھا، میری پڑھائی کے دوران میری بہن نے بہت مدد کی، میری کامیابی کے پیچھے میری ماں اور میری بہن اور اسکول کے تمام اساتذہ کی محنت پوشیدہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.