ETV Bharat / state

Sanjay Gujar ملک آئین سے چلے گا بی جے پی کے نفرتیں نعروں سے نہیں، سنجے گرجر - ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا

بھارت بچاؤ سمویدھان بچاؤ آندولن کے قومی صدر سنجے گوجر نے کہاکہ ہمارا ملک آئین سے چلے گا بی جے پی کے نفرتیں نعروں سے نہیں، بھارت بچاؤ سمویدھان بچاؤ آندولن کی جانب سے 15 اکتوبر سے بلند شہر سے غازی آباد تک پد یاترا نکالی جائےگی۔

ملک آئین سے چلے گا بی جے  پی کے نفرتیں نعروں سے نہیں: سنجے گرجر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 3:36 PM IST

ملک آئین سے چلے گا بی جے پی کے نفرتیں نعروں سے نہیں: سنجے گرجر

نوئیڈا:ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں واقع میڈیا کلب نوئیڈا میں بھارت بچاؤ سمبیدھان بچاؤ آندولن کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت بچاؤ سمبیدھان بچاؤ آندولن کے قومی صدر سنجے گرجر نے کہا کہ ملک اور آئین کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ آج ملک میں جو واقعات ہو رہے ہیں وہ ملک کے لیے ٹھیک نہیں۔

سنجے گجر نے کہا کہ جے شری رام کا نعرہ لگانا راشٹر واد نہیں ہے۔ آپ اقتدار میں ہیں تو لوگوں کے مفادات کے تحفظ کی ذمہ داری آپ کی ہے۔

اتر پردیش کے مظفر نگر میں مسلم طالب علم کی پٹائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس یہ بی جے پی سرکار کی ایک چال ہے جس نے سوچی سمجھی سازش کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں ار ایس ایس کے نظریات کے لوگوں کو بھرتیاں کی ہیں تاکہ وہ اقتدار میں نہ رہیں تو بھی ان کے مقاصد اور اغراض اور ان کے پالیسیاں جاری رہیں جس کے لیے وہ مسلسل کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:SP Supporters مظفر نگر میں سماجوادی پارٹی کے حامیوں کا رہاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ

ان کا کہنا ہے کہ انہیں پتہ ہے کہ اقتدار میں رہنے کے لیے ہندو مسلم اور پاکستان کرنا ہوگا ورنہ اور کوئی ایسی وجہ نہیں ہے جس سے یہ اقتدار میں بنے رہیں تو ہمیں اب بیدار ہونا ہوگا اور لوگوں کو بھی سمجھنا ہوگا کہ یہ تقسیم کرو اور حکومت کرو جسے انگریزوں کی پالیسی سے یہ ملک نہیں چلے گا نہ چلنے والا ہے ہم ائین کی بالادستی چاہتے ہیں اور ہم اپنے ملک کو بچانا چاہتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.