ETV Bharat / state

مرادآباد: صفائی ملازموں کا احتجاج - صفائی ملازموں کا احتجاج

ضلع مرادآباد میں کنٹریکٹ صفائی ورکرز گزشتہ 12 دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔سبھی صفائی ملازموں کی مانگ ہے کہ ایم ڈی اے محکمہ کی ملازمت سے نکالے گئے سبھی ملازموں کو واپس نوکری پر رکھا جائے۔

مرادآباد:صفائی ملازموں کا احتجاج
مرادآباد:صفائی ملازموں کا احتجاج
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 11:01 AM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ڈیولپمنٹ آتھارتی( ایم ڈی اے) محکمہ کے بی سی کے ذریعہ تقریبًا ایک سو دس کنٹریکٹ صفائی ملازموں کو نوکری سے نکالے جانے پر سبھی صفائی ملازم تقریبا بارہ دنوں سے ایم ڈی اے دفتر میدان میں احتجاج پر بیٹھے ہیں۔ سبھی صفائی ملازموں کی مانگ ہے کہ ایم ڈی اے محکمہ کی ملازمت سے نکالے گئے سبھی ملازموں کو واپس رکھا جائے۔

اپنی مانگوں کو لیکر سبھی کنٹریکٹ صفائی ملازم اپنے پورے خاندانوں کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں، لیکن بارہ دن گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک ایم ڈی اے کے کسی بھی آفیسر نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔

مرادآباد:صفائی ملازموں کا احتجاج
مرادآباد ایم ڈی اے سے نکالے گئے تقریبا ایک سو دس کنٹریکٹ صفائی ملازم اپنے خاندانوں کے ساتھ ایم ڈی اے سے کمشنر دفتر تک جلوس نکالتے ہوئے کمشنر دفتر گیٹ پر ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔

والمیکی سماج کے سینئر لیڈر اومی لال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری مانگیں 21 جنوری تک نہیں مانی گئیں تو ہم 22 تاریخ کو پورے شہر میں صفائی ہڑتال کر دینگے اور ایم ڈی اے دفتر گیٹ پر کوڑے کا ڈھیر لگا دینگے۔

مرادآباد نگر نگم ٹیکس انسپیکٹر نگر نگم ملازم سبحان علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے اگر ہماری مانگیں 21 تاریخ تک نہیں مانی گئیں تو میں خودکشی کر لوں گا، اس کی ذمہ داری صرف اور صرف ایم ڈی اے کے افسران کی ہوگی ۔نگر نگم لگاتار اپنے صفائی ملازموں کی واپسی کو لے کر مانگ کر رہا ہے لیکن ایم ڈی اے کے افسران ہماری کسی بھی بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.