ETV Bharat / state

MP Burke statement on Rahul Gandhi راہل گاندھی کی رکنیت کے خاتمہ سے آگ بھڑکے گی، رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق - شفیق الرحمن برق نے حکومت پر تنقید کی

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی لوک سبھا سے رکنیت کے خاتمہ کے بعد سے ملک کے طول و عرض میں سیاسی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ اس معاملہ پر سماجودای پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کی رکنیت کے خاتمہ سے ملک میں آگ بھڑک اُٹھے گی۔

رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق
رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق
author img

By

Published : Mar 26, 2023, 4:32 PM IST

رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق

سنبھل: کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کی پارلیمنٹ سے رکنیت ختم ہونے کے بعد سماجودای پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کانگریس رہنما کی حمایت میں آگئے۔ راہل گاندھی کا نام لیے بغیر شفیق الرحمن برق نے بی جے پی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہونے کے باوجود آگ ٹھنڈی ہونے کے بجائے بھڑک اٹھے گی۔ عوام کے جذبات 2024 کے انتخابات میں سامنے آئیں گے۔

سنبھل کے دیپا سرائے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے کہا کہ راہل گاندھی کو 2 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایسا کرنے سے آگ ٹھنڈی نہیں ہوگی۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سامنے ہے۔ اس سے آگ مزید بھڑک اٹھے گی۔ لوگوں کے جذبات زیادہ 2024 میں کھل کر سامنے آئینگے۔ اس سے حکمراں جماعت کو یہ سمجھ میں آجائیگا کہ ان کا یہ طریقہ کار درست نہیں ہے۔ وہ جس طرح سے اس ملک کو چلانا چاہتے ہیں، ملک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ملک سب کا ہے، ہر کوئی اس کا مالک ہے۔

شفیق الرحمن برق نے کہا کہ ملک کو قانون کے مطابق چلانا چاہیے ۔جو لوگ اقتدار میں ہیں، انہیں سمجھنا ہوگا کہ قانون کے مطابق کام کرنا ضروری ہے، تب ہی ملک آگے بڑھے گا اور ترقی کرے گا۔ راہل گاندھی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔ان حالات میں وہ الیکشن جیتنے کے لیے جو صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں، وہ اس آگ کو مزید بھڑکا دے گی۔

مزید پڑھیں: Shafiqur Rahman Barq On Hindu Rashtra ہندو راشٹر کا مطالبہ کرنے والوں پر غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے، شفیق الرحمن برق

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ملک سب کا ہے۔ آج ان کے ہاتھ میں ہے، کل دوسروں کے ہاتھ میں ہوگا۔ وہ قانون کے مطابق کام کریں گے تو ملک کے عوام ان کے ساتھ ہوں گے۔ عوام حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔ وہ دکھی ہیں کیونکہ ملک کی حالت بہت خراب ہے۔ لوگوں کو پیٹ بھر کر کھانا نہیں مل رہا، ہر چیز پر مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ایسے میں ملک کیسے آگے بڑھے گا؟ اس سب کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے چاہے حکومت کسی کی بھی بنے لیکن ہمیں سوچ سمجھ کر عمل کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.