ETV Bharat / state

بارہ بنکی: فیس معافی کے تعلق سے سماجوادی پارٹی کی مہم۔ - hashtag is also being run on Twitter.

بارہ بنکی میں نجی اسکولز کے جانب سے لاک داؤن میں والدین سے لئے جا رہے فیس کے خلاف سماجوادی پارٹی کی طلبہ سیل کے طرف سے ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔

بارہ بنکی میں فیس معافی کے تعلق سے سماجوادی پارٹی کی مہم

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 7:20 PM IST

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں نجی اسکولز کے جانب سے لاک داؤن میں والدین سے لئے جا رہے فیس کے خلاف سماجوادی پارٹی کی طلبہ سیل کے طرف سے ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔ جس میں شہر کے تمام چوک چوراہوں پر بڑے بڑے ہورڈنگ پوسٹر لگاکر حکومت سے اسکولز کے فیس معاف کرنے کا حکم نامہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بارہ بنکی میں فیس معافی کے تعلق سے سماجوادی پارٹی کی مہم۔ ویڈیو

چوراہوں پر لگے ہورڈنگس میں ایک نعرہ بھی لکھا ہے 'والدین مانگ رہے انصاف، طلبہ کی فیس کرو معاف' اس کے علاوہ سماجوادی چھاتر سبھا کی جانب سے ٹوئیٹر پر ہیز ٹیگ نو فیس کے جی ٹو پی جی بھی چلائی جارہی ہے ۔

اس تعلق سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی دھرم راج یادو عرف سریش یادو نے بتایا کہ یہ سماجوادیوں کا پرانا مطالبہ ہے. جب پڑھائی نہیں تو فیس کس بات کی. انہوں نے کہا کہ 'پرائیویٹ اسکول انتظامیہ دباؤ بنا کر زبردستی والدین سے فیس لے رہے ہیں. لیکن حکومت اس مسئلے پر سنجیدہ مسلے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت رکن اسمبلی کے لیڈ میں کٹوتی کی، تنخواہ میں کٹوتی کی اور ملازمین کی بھی تنخواہ میں کٹوتی کی. اتنا پیسا اکٹھا کرنے کے باوجود کیا وہ پرائیویٹ اسکولز کے فیس معافی کا حکم نہیں دی سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے لئے وہ سڑک سے پارلیمنٹ تک لڑائی لڑیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.