ETV Bharat / state

سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ٹریفک قوانین میں جرمانہ کی رقم میں کئ گنا اضافہ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا۔

سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا
author img

By

Published : Sep 8, 2019, 6:26 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:30 PM IST

اترپردیش میں مرکزی حکومت کے ٹریفک قوانین میں جرمانہ کی رقم میں کئ گنا اضافہ کرنے سمیت تمام مدعوں کے خلاف بریلی میں سماجوادی پارٹی نے ایک بڑی سائکل ریلی نکالی۔
سابق وزیر بھگوت شرن گنگوار اور سابق ایم ایل اے سلطان بیگ کی زیر قیادت بڑی تعداد میں سائیکل ریلی میں سماجوادی پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان نے شرکت کی۔
یہ ریلی شہر کے بیگ ہسپتال سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ضلع کلیکٹریٹ پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔ جہاں سماج وادی پارٹی کے کثیر تعداد میں پہنچے عہدے داران اور کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پارٹی کے رہنماؤں نے صوبہ کے گورنر کو مخاطب ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کے سپرد کیا۔

گورنر کو مخاطب میمورنڈم میں سماجوادی پارٹی نے کہا ہے کہ موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کرکے جرمانہ کی رقم موٹر سائیکل کی اصل قیمت سے زیادہ کر دی ہے۔ اسکا نتیجہ یہ ہے کہ لوگ جرمانہ کی رقم ادا کرنے کے بجائے اپنی موٹر سائکل کو آگ کے حوالے کرنے کو مجبور ہیں۔ انہوں نے اس ایکٹ پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے پوچھا کہ کیا اس قانون کی پابندی جرمانے کے رقم میں اضافہ کرنے سے مکمل ہوگی۔ اگر ایسا ہے تو دوسرے جرائم میں بھی جرم کے بدلے میں سزا دینے کے بجائے جرمانے کا نفاذ قائم کر دیا جائے۔ کیا ایسا کرنا ممکن ہوگا۔
عام اّدمی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے پہلے سے ہی پریشان ہے اور اب بجلی کی شرح میں 12 فیصد کا اضافہ کرنے سے حکومت اترپردیش نے عام صارفین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی بے ترتیب پالیسی کی وجہ سے ملک کا کسان برباد ہو گیا ہے۔ یوریا کا 50 کلوگرام کا کٹّا اُسی قیمت میں 45 کلو کا کر دیا ہے۔ اسکے باوجود دستیاب نہیں ہے۔
گنّا کاشتکاروں کا حکومت پر 11 ہزار کروڑ روپیہ بقایا ہے۔ حکومت اب تک ترقی کے نام پر صفر ہے۔ سڑکوں کی خستہ حالی کسی سے چھپی نہیں ہے۔ زیر تعمیر چارو پلوں پر کام سست رفتار سے ہو رہا ہے۔ جو قدیمی پل پہلے سے ہیں انکی حالت بہت خراب ہے۔ بریلی لکھنؤ نیشنل ہائوے اب موت کا ہائوے بن چکا ہے۔ صوبہ میں امن و امان پوری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ صرف ایک خاص طبقہ کو خوش کرنے کے لئے رامپور سے رُکن پارلیمان محمد اعظم خاں کے خلاف مقدمہ درج کئے جا رہے ہیں۔ اب تک 80 مقدمہ سے زائد درج ہو چکے ہیں۔

تقریباً چار سو سائکل سواروں کے ریلی میں سابق وزیر بھگوت سرن گنگوار اور سلطان بیگ کی زیر قیادت سابق میئر ڈاکٹر آی ایس تومر نے ہری جھنڈی دکھا کر ریلی کو روانہ کیا۔ ریلی میں خاص طور پر سابق شہر صدر ظفر بیگ، سورج یادو، یوگیش یادو، ایوب حسن خاں، حماد نبی، لکی احمد شاہ، شیر سنگھ، معراج انصاری اور پلّوی سکسینہ سمیت تمام کارکان نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

Intro:up_bar_1_agitation against increasing rates_avbbb_7204399

بریلی میں سماجوادی پارٹی نے ٹریفک قوانین میں جرمانہ کی رقم میں کئ گنا اضافہ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلہ کے خلاف آج احتجاجی مظٓاہرہ کیا۔
Body:اتر پردیش میں قانون کا اقبال ختم ہونے، بجلی کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہونے اور مرکزی حکومت کے ٹریفک قوانین میں جرمانہ کی رقم میں کئ گنا اضافہ کرنے سمیت تمام مدعوں کے خلاف بریلی میں سماجوادی پارٹی نے ایک بڑی سائکل ریلی نکالی۔ سابق وزیر بھگوت شرن گنگوار اور سابق ایم ایل اے سلطان بیگ کی زیرقیادت بڑی تعداد میں سائیکل ریلی میں سماجوادی پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ یہ ریلی شہر کے بیگ ہسپتال سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئ ضلع کلیکٹریٹ پہنچکر اختتام پزیر ہوئ۔ جہاں سماج وادی پارٹی کے کثیر تعداد میں پہنچے عہدے داران اور کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پارٹی کے رہنماؤں نے صوبہ کے گورنر کو مخاطب ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کے سپرد کیا۔

گورنر کو مخاطب میمورنڈم میں سماجوادی پارٹی نے کہا ہے کہ موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کرکے جرمانہ کی رقم موٹر سائیکل کی اصل قیمت سے زیادہ کر دی ہے۔ اسکا نتیجہ یہ ہے کہ لوگ جرمانہ کی رقم ادا کرنے کے بجائے اپنی موٹر سائکل کو آگ کے حوالے کرنے کو مجبور ہیں۔ انہوں نے اس ایکٹ پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا اس قانون کی پابندی جرمانے کے رقم میں اضافہ کرنے سے مکمل ہوگی۔ اگر ایسا ہے تو، دوسرے جرائم میں بھی جرم کے بدلے میں سزا دینے کے بجائے جرمانے کا نفاذ قائم کر دیا جائے۔ کیا ایسا کرنا ممکن ہوگا۔ عام اّدمی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے پہلے سے ہی پریشان ہے اور اب بجلی کی شرح میں 12 فیصد کا اضافہ کرنے سے حکومت اتر پردیش نے عام صارفین کی کمر توڑکر رکھ دی ہے۔

سماجوادی پارٹی رہنماؤں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی بے ترتیب پالیسی کی وجہ سے ملک کا کسان برباد ہو گیا ہے۔ یوریا کا 50 کلوگرام کا کٹّا اُسی قیمت میں 45 کلو کا کر دیا ہے۔ اسکے باوجود دستیاب نہیں ہے۔ گنّا کاستکاروں کا حکومت پر 11 ہزار کروڑ روپیہ بقایا ہے۔ حکومت اب تک ترقی کے نام پر صفر ہے۔ سڑکوں کی خستہ حالی کسی سے چھپی نہیں ہے۔ زیر تعمیرچارو پلوں پر کام سست رفتار سے ہو رہا ہے۔ جو قدیمی پل پہلے سے ہیں، انکی حالت بہت خراب ہے۔ بریلی لکھنؤ نیشنل ہائوے اب موت کا ہائوے بن چکا ہے۔ صوبہ میں امن و امان پوری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ صرف ایک خاص طبقہ کو خوش کرنے کے لیئے رامپور سے رُکن پارلیمنٹ محمد اعظم خاں کے خلاف مقدمہ درج کیئے جا رہے ہیں۔ اب تک 80 مقدمہ سے زائد درج ہو چکے ہیں۔

تقریباً چار سو سائکل سواروں کے ریلی میں سابق وزیر بھگوت سرن گنگوار اور سلطان بیگ کی زیر قیادت سابق میئر ڈاکٹر آئ ایس تومر نے ہری جھنڈی دکھاکر ریلی کو روانہ کیا۔ ریلی میں خاص طور پر سابق شہر صدر ظفر بیگ، سورج یادو، یوگیش یادو، ایوب حسن خاں، حماد نبی، لکی احمد شاہ، شیر سنگھ، معراج انصاری اور پلّوی سکسینا سمیت تمام کارکان نے بڑے جوش و خروش کےساتھ شرکت کی۔

بائٹ ۔۔01۔۔ سلطان بیگ، سابق ایم ایل اے
بائٹ ۔۔02۔۔ بھوت شرن گنگوار، سابق وزیر
Conclusion:مستفیض علی خان،
ای ٹی وی، بھارت اردو،
بریلی
+919897531980
+919319447700
Last Updated : Sep 29, 2019, 8:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.