اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ کوآرسی کے تالا نگری علاقے میں جہاں ایک جانب وزیر داخلہ کی آمد کے پیش نظر علی گڑھ انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہے اور جگہ جگہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا، تو وہیں دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے کارکنان وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج مظاہرہ SP Protests Against Amit Shah's Aligarh Visit کررہے ہیں۔
احتجاجیوں کے مطابق ریاست میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے رات کا کرفیو نافذ ہے۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے انتخابی ریلی کے لیے اجازت دی جارہی ہے جو نامناسب ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے سیاسی ریلیوں پر پوری طرح سے روک لگانے کا مطالبہ کیا تاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ علی گڑھ میں کورونا وبا کو پھیلانا چاہتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک جانب حکومت نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے نائٹ کرفیو نافذ کیا ہے تو دوسری جانب دن کی روشنی میں بڑی بڑی ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
احتجاجیوں کے ہاتھوں میں کالے جھنڈے اور غبارے ہیں اور وہ امت شاہ واپس جاؤ واپس جاؤ کے نعرے لگارہے ہیں۔ امت شاہ کے دورہ کی مخالفت کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ احتجاج کے دوران امت شاہ کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Congress Protest Against Govt: علیگڑھ میں کانگریس کا احتجاج، حکومت کے خلاف نعرے بازی
اطلاعات کے مطابق ریلی میں وزیر داخلہ امت شاہ کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ بھی شرکت کریں گے اور امت شاہ تقریبا پچاس منٹ تک عوام سے خطاب کریں گے۔