ETV Bharat / state

سماج وادی پارٹی کے کارکن، کسانوں کے ساتھ ہیں

احتجاج میں شدت آنے کے بعد کئی کسان رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Samajwadi Party workers
سماج وادی پارٹی
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 9:14 PM IST

ملک کے دارالحکومت دہلی سے ملحق نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسان اپنے مطالبات کے تعلق سے نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ کسان اتھارٹی کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن پولیس ہر بار انہیں روک رہی ہے۔

احتجاج میں شدت آنے کے بعد کئی کسان رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کسانوں کا ساتھ دے رہے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما سنیل چودھری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی رہائی کی لیے سماج وادی پارٹی کے نوئیڈا مہانگر کے صدر دیپک وگ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سٹی مجیسٹرٹ کے دفتر پہنچ کر گورنر کے نام میمورنڈم دیا۔

اس کے خلاف سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے سٹی مجسٹریٹ کے دفتر پر کسانوں کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگائے۔ ایس پی کارکنان نے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے نام ایک یادداشت بھی پیش کی ہے۔ ساتھ ہی کسان تنظیموں کا الزام ہے کہ پولیس نے 100 کے قریب کسانوں کو گرفتار کیا ہے جو نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوئیڈا: پولیس اور کسانوں میں نوک جھونک، سیکڑوں کسان گرفتار

کسانوں کی مسلسل گرفتاری پر مشتعل کسانوں نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر کے نام ایک میمورنڈم دیا ہے، وارننگ دی ہے کہ اگر کسانوں کو رہا نہیں کیا گیا تو احتجاج کو مزید تیز کیا جائے گا۔ کسان تنظیموں نے واضح اعلان کیا ہے کہ اگر گرفتار کسانوں اور رہنماؤں کو رہا نہ کیا گیا تو منگل کو کسان سڑکوں پر نکلیں گے اور بڑے پیمانے پر احتجاج درج کرائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.