ETV Bharat / state

بی جے پی کی غلط پالسیوں کے خلاف سڑک پر آئیں گے: اکھلیش

بی جے پی حکومت پراترپردیش کو بربادی کےدہانے پر کھڑا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی عالمی وبا پر قابو کے بعد بی جے پی کی غلط پالیسوں اورعوامی مسائل کے سلسلے میں سڑکوں پر اتریں گے۔

اکھلیش
اکھلیش
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 12:12 AM IST

اکھلیش یادو نے اتوار کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ سڑک پر، ٹرین میں، شہر میں، گاؤں میں ہر جگہ افراتفری کے حالات ہیں۔

معاشرے کا ہر طبقہ مایوس اور پریشان ہے۔ غریب فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ مزدوروں کی روزی روٹی چھین لی گئی ہے۔ کسان ،نوجوان کی آنکھوں کے آگے اندھرا ہے۔ ریاست میں ترقی ٹھپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں دوسری ریاستوں کے مزدوروں کو روزگار نہیں مل رہا ہے۔ یہ لوگ جو حکومت کی غلط پالیسیوں کا شکار یا سرکاری بے رخی جھیل رہے ہیں۔ عوام کی خوشی اور غم سے بی جے پی کو کوئی مطلب نہیں ہے، وہ صرف اقتدار سے ہی واستہ رکھتی ہے۔

مزدور اور تاجر تنگ دستی کی وجہ سے خودکشی کر رہے ہیں۔ کاروبار ٹھپ ہو رہا ہے۔ سماج وادی پارٹی عالمی وبا پر قابو کے بعد بی جے پی کی غلط پالیسوں اور عوامی مسائل کے سلسلے میں سڑکوں پر اترے گی۔

اکھیلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں طبی نظام کی حالت زار کا اس سے زیادہ شرمناک ثبوت اور کیا ہو گا کہ نوئیڈا غازی آباد کے آٹھ اسپتالوں میں کھیڑا کالونی کی ایک حاملہ خاتون ڈیلیوری کے لئے بھٹکتی رہی اور کہیں اسے علاج نہیں ملا۔ بالآخر ایمبولینس میں ہی اس کی موت ہو گئی۔

حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ اس نے کورونا مریضوں کے لئے ایک لاکھ بستروں کا بندوبست کیا ہے، لہذا اس نے آنے والی نسلوں کے لئے اس نے چند بیڈ کیوں مختص نہیں رکھے ہیں۔ بی جے پی حکومت بتائے کہ اس نے کتنے اسپتال بنائے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.