ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے حکم پر اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ضلع کلکٹریٹ آفس کے سامنے سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر ادے ویر سنگھ کی قیادت میں کارکنان اور ایس پی طلبا تنظیم نے بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور مہنگی تعلیم کو لےکر ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر گورنر کے نام ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم بھی دیا گیا۔
اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر ادے ویر سنگھ نے کہا کہ صوبہ میں کاشتکار بے حال اور پریشان ہیں۔
ادے ویر سنگھ نے مزید کہا کہ تعلیم مہنگی ہوتی جارہی ہے، نوجوان بے روزگار ہیں اور مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ریاست میں بی ایڈ داخلہ امتحان میں دلت طلبا کے فری داخلہ روک کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے یوپی سرکار کو برخاست کرنے کی مانگ کی۔ احتجاج کے دوران نعرے بازی بھی کی گئی۔