سماج وادی پارٹی کے کارکنان بنارس کے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پر ریاست میں بڑھتے جرائم، بے روزگاری کسانوں کو یوریا کھاد فراہم کرنے جیسے اہم مسائل پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس دوران کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ پولیس اور مظاہرین جھڑپ ہوئی جس کے بعد پولیس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے سپا کارکنان پر جم کر لاٹھی چارج کیا گیا۔
ایس ایس پی امت پاٹھک کا دعوی ہے کہ پولیس پر سپا کارکنان نے حراست کے دوران پتھراؤ کیا تھا اس کے بعد پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 45 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے اور مزید کاروائی جاری ہے۔ اس پورے معاملے کی ویڈیو گرافی کی گئی ہے اور اسی کی بنیاد پر نشاندہی کرکے لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی کی گئی ہے سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کی گئی ہے ہے ان تمام معاملے کی چھان بین کر قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔