علی گڑھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں سماجوادی پارٹی نے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ خاں کو میئر امیدوار بنایا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اُتم پٹیل کی جانب سے ایک خط جاری کیا گیا ہے، جس میں پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت کے مطابق میئر امیدواروں کے نام جاری کئے گئے ہیں، جس میں ضلع علی گڑھ سے میئر امیدوار سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ خان کو مقرر کیا گیا یے۔
واضح رہے حاجی ضمیراللہ خاں ضلع علی گڑھ کول اور شہر اسمبلی سے دو مرتبہ سماجوادی پارٹی سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ حاجی ضمیر اللہ خاں اپنے بیانات سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ گزشتہ ماہ شاہجمال قبرستان کی باؤنڈری کی تعمیر کے دوران تنازعہ پیدا ہو گیا تھا، جس میں حاجی ضمیر اللہ کا الزام تھا کہ کہ بی جے پی لیڈران نے ان پر جان لیوا حملہ کیا ہے۔
وہیں بہوجن سماج پارٹی کے موجودہ میئر محمد فرقان کو دوبارہ بی ایس پی امیدوار بنائے جانے کی امید ہے، اگر بی ایس پی سے محمد فرقان یا کسی مسلم کو امیدوار بنایا جاتا ہے تو بی جے پی امیدوار کی جیت آسان ہو جائے گی کیونکہ مسلم ووٹس ایس پی اور بی ایس پی کے مسلم امیدواروں میں تقسیم ہو جائےگا۔ موجودہ میئر محمد فرقان بھی مضبوط امیدوار مانے جا رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک بی ایس پی، کانگریس اور بی جے پی نے اپنے امیدوار کے نام جاری نہیں کئے ہیں۔
علی گڑھ شہر اور کول اسمبلی میں حاجی ضمیر اللہ کی پڑک مضبوط ہے کیونکہ مانا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ ظلم زیادتی اور غلط کے خلاف اپنی آواز اوٹھاتے ہیں اور مظلوموں کے ساتھ رہتے ہیں، دو مرتبہ رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں لیکن میئر امیدوار پہلی مرتبہ بنے ہیں۔ 2022 اسمبلی انتخابات میں بھی حاجی ضمیر اللہ کو رکن اسمبلی کا امیدوار بننا طے تھا لیکن سماجوادی پارٹی نے سلمان شاہد کو امیدوار بنانے کے بعد اجو اشحاق کو امیدوار بنادیا تھا جس میں ان کو تقریبا پانج ہزار ووٹوں سے شکست حاصل ہوئی۔
اگر حاجی ضمیر اللہ میئر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو وہ علی گڑھ میں سماجوادی پارٹی کے پہلے میئر ہوں گے۔ سماجوادی پارٹی اور کانگریس پارٹی کا کوئی بھی علی گڑھ کا میئر نہیں بن سکا ہے۔
یہ بھی پڑھین: Former MLA Haji Zameerullah سابق رکن اسمبلی نے اپنے اوپر جان لیوا حملہ کا الزام لگایا