ETV Bharat / state

حلال سرٹیفیکیٹ والی مصنوعات پر پابندی سیاسی ہتھکنڈہ: رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق - مصنوعات پر پابندی سیاسی ہتھکنڈہ

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفق الرحمن برق نے کہا کہ حلال سرٹیفیکیٹ والی مصنوعات پر عائد پابندی کسی بھی اعتبار سے جائز نہیں ہے۔ یہ ایک سیاسی ہتھکنڈہ ہے کیونکہ ان لوگوں کے سامنے لوک سبھا انتخابات 2024 ایک چیلنج بن گیا ہے۔ Shafiqur Rahman Barq

حلال سرٹیفیکیٹ والی مصنوعات پر پابندی سیاسی ہتھکنڈہ :رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 2:35 PM IST

رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق

سنبھل: اتر پردیش میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے حلال سرٹیفیکیشن کے ساتھ مصنوعات کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے بعد سیاست تیز ہو گئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفق الرحمن برق نے کہا کہ حلال کا معاملہ اسلام کی پالیسی اور اصولوں مبنی ہے اور اگر جمعیت علماء کی جانب سے مصنوعات کے لیے حلال کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے تو وہ سراسر جائز ہے اور سرٹیفیکیٹ پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر نگر میں حلال سرٹیفکیشن والی مصنوعات پر چھاپہ ماری

انہوں نے مذید بتایا کہ حکومت کی جانب سے حلال سرٹیفیکیشن کا نشان لگی اشیاء پر روک لگانا مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے لئے ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 2024 کے انتخابات کی وجہ سے مسلمانوں کو ڈرانے اور ہراساں کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اس قسم کی پالیسی لائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر برق نے اس مدّعا پر مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام میں جن چیزوں سے روکا گیا ہے وہ حرام ہیں سبھی مسلمان حرام چیزوں سے بچتے ہیں اور مذہب اسلام میں جن چیزوں کو کرنے کی اجازت ہے یا جن چیزوں کا ہم استعمال کر سکتے ہیں وہ چیزیں مسلمانوں کے لیے حلال ہیں اور اگر مسلمان حلال کا نشان لگی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ حکومت نے یہ قدم آنے والے انتخابات میں فائدے کے لئے اٹھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.